Redefining the good society
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۷، صفحہ ۱۵
ایک صحت مند عمل ہے۔ چلانے کو روکنا نہیں چاہئے۔ کیوں کہ ذہنی تناؤ کو ختم کرنے کے لئے چلانا بہت ضروری ہے:
Crying is very crucial for relieving tension. It should not be suppressed. میرے ہم سفر مسٹر پی آر چاری نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر کی حیثیت سے میرا تجربہ ہے کہ جو جلوس جوشیلے نعرے لگاتا ہوا آرہا ہے وہ خطر ناک نہیں ہے۔ البتہ جو جلوس خاموش مظاہرہ کر رہا ہو وہ زیادہ خطر ناک ہے۔ کیوں کہ نعرہ باز جلوس تو اپنا ٹنشن خود ہی نکال رہا ہے۔ جب کہ خاموش جلوس کے ٹنشن کو نکالنا آپ کی ہوشیاری پر منحصر ہے۔
باہر دونوں طرف سر سبز مناظر تھے جن کے درمیان سے ہماری ٹرین گزر رہی تھی۔ کیبن میں مسٹر پی آر چاری تھے جو اپنے تجربات سنا رہے تھے۔ اس طرح سفر بہت آسانی کے ساتھ طے ہوتا رہا۔ اس طرح کے مواقع پر میں خود بہت کم بولتا ہوں۔ میرا طریقہ یہ ہے کہ میں سوال کرتا رہتا ہوں اور اس طرح دوسرے کو بولنے کا موقع دیتا ہوں۔ یہی میں نے مسٹر چاری کے ساتھ کیا۔ اکثر میرا سوال یہ ہوتا ہے کہ اپنا کوئی خاص انہو بتا لئیے۔ آپ کی زندگی کی خاص دریافت کیا ہے۔ ان سے بھی میں نے اسی قسم کے سوالات کئے۔ انھوں نے اپنے کئی قصے بتائے۔ مسٹر چاری (آئی اے ایس) اس سے پہلے کلکٹر تھے، پھر وہ سکریٹری کے عہدہ تک پہنچ گئے اب انھوں نے انتظامی سروس سے پیشگی ریٹائر منٹ لے لیا ہے۔ کیبن میں چوں کہ صرف ہم دو آدمی تھے، ان سے کافی باتیں ہوئیں۔ انھوں نے ایک بڑا سبق آموز تجربہ بتایا۔
انھوں نے بتایا کہ ۳۰ سال پہلے وہ مدھیہ پر دیش کے ضلع چھتر پور میں کلکٹر تھے۔ وہاں ان کا کلکٹریٹ کا آفس راجہ کے قدیم محل میں تھا۔ جون ۱۹۶۵ کا واقعہ ہے، وہ اپنے دفتر میں کام کر رہے تھے کہ وائس پر پولیس افسر کا یہ پیغام ملاکہ شہر کے ہندوؤں کی ایک بھیڑ کلکٹریٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کرنا چاہتے ہیں۔ مگر وہ لوگ بھرے ہوئے ہیں اور آپ کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگا رہے ہیں۔ آپ اجازت دیں کہ ہم فورس کو استعمال کر کے انھیں یہیں روک دیں۔ اگر وہ کلکٹریٹ تک پہنچ گئے تو وہ ضرور تشدد کریں گے۔ مسٹر چاری نے بتایا کہ میں نے پولیس افسر کی رپورٹ پر اعتماد نہیں کیا۔ بلکہ اپنا آدمی بھیجا کہ
‹ Previous page Next page › Contents of March 1997 All issues