Al-Risala · March 1997 · page 33

ٹوٹے شملہ کی زنجیر لینا ہے اب تو کشمیر

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۷، صفحہ ۳۳

ہے۔ مگر ہند و ازم میں اس قسم کا ریجڈ نظریہ نہیں۔ ہند و ازم میں مانا گیا ہے کہ حقیقت کے مختلف روپ ہو سکتے ہیں۔ سبھی مذاہب اپنی اپنی جگہ پر سچے ہیں۔

میں نے کہا کہ یہ بات کہنے میں تو اچھی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ گہرائی کے ساتھ سوچیں تو آپ کو اس میں کئی خلا نظر آئے گا۔ مثلاً اس تصور میں اخلاقی ویلیوز سب کی سب اضافی (relative) قرار پاتی ہیں۔ جب دو مختلف اخلاقی رویہ کو بیک وقت درست سمجھ لیا جائے تو اس کے بعد ایک اخلاقی معیار اور دوسرے اخلاقی معیار میں کوئی فرق باقی نہیں رہتا۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں پائے جانے والے موجودہ غیر معمولی کرپشن کی۔

۶ جولائی کو میری صدارت میں جو اجلاس ہوا۔ اس میں لیڈ اسپیکر ڈاکٹر پی آر چاری آئی اے ایس) تھے۔ پہلے میں نے مختصر طور پر تعارفی تقریر کی۔ اس کے بعد مسٹر چاری نے اظہار خیال کیا۔ اس کے بعد جن افراد نے بحث میں حصہ لیا ان کے نام یہ ہیں۔ مسٹر رانا، ڈاکٹر چھوٹانی، ڈاکٹر برار، پروفیسر پی این دھر، پروفیسر روندر کمار، پروفیسر رندھاوا، پروفیسر یشپال، پروفیسر راؤ، مسٹر نلنی سنگھ، ڈاکٹر کرن بیدی، مسٹر تنور سنگھ، مسٹر سریندر ناتھ۔ آخر میں میں نے مفصل طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ پر امن سماج بنانے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ مسٹر پی ایس چاری آئی اے ایس) نے اپنی تقریر میں بتایا کہ پلاسی کی جنگ (۱۷۵۷ء) کے بعد جب بنگال اور اس کے آس پاس کے علاقہ پر انگریزوں کا سیاسی قبضہ ہو گیا تو ہیسٹنگز (Warren Hastings) کو اس کا پہلا گورنر جنرل بنایا گیا۔ گیا۔ ۱۷۷۸تک وہ یہاں کا گورنر جنرل رہا۔ اس وقت یہاں کوئی انتظامی ڈھانچہ نہیں تھا۔ دیہاتوں میں زمیندار بے زمین لوگوں پر بہت ظلم کرتے تھے۔ ہیسٹنگز نے بنگال کو انتظامی یونٹوں میں تقسیم کیا اور ہر یونٹ کے لئے ایک انگریز کلکٹر بھیجا۔ ان انگریزوں کو اس نے کوئی تفصیلی قانون یا قاعدے نہیں بتائے۔ ان کو صرف ایک بنیادی ہدایت دیدی ــــ تم ظالموں اور کسانوں کے درمیان کھڑے ہو جاؤ :

Thou shalt stand between the hand of oppression and the peasantry. یہی سماجی انتظام کا خلاصہ ہے۔ سماجی حالات کو درست کرنے کے لئے ایک ہی کام کرنا ہے۔ مظلوموں کے خلاف ظالموں کا ہاتھ پکڑ لینا۔ اگر یہ چیز حاصل ہو جائے تو بقیہ حالات خود فطرت کے

‹ Previous page Next page › Contents of March 1997 All issues

Printed page