Al-Risala · March 1997 · page 32

ٹوٹے شملہ کی زنجیر لینا ہے اب تو کشمیر

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۷، صفحہ ۳۲

بظاہر یہ الفاظ بہت خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ مگر ان الفاظ کے اندر کسی بھی درجہ میں کوئی عملی رہنمائی موجود نہیں۔ اور نہ اس طرح کے الفاظ سے ملک کا کوئی اقتصادی مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ایک دانشور نے کہا کہ آپ کو اپنے سماجی حالات کو جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا؛ You will have to combine your social conditions to the modern technology. یہ بھی اسی قسم کا ایک خوبصورت جملہ ہے۔ وہ سننے میں تو اچھا لگتا ہے مگر اس کے اندر ہمارے لئے کوئی عملی رہنمائی موجود نہیں۔

یہاں جن لوگوں نے تقریریں کیں ، ان میں سے ہر ایک کا اپنا اپنا انداز تھا۔ مگر مجھے سب سے زیادہ شری ارجن سنگھ (مرکزی وزیر) کا انداز پسند آیا۔ ان کے ہاتھ میں چند ٹائپ شدہ اوراق تھے۔ انھوں نے اس کو پڑھا نہیں۔ بس درمیان تقریر میں کبھی کبھی وہ اس یاد داشت پرایک نظر ڈال لیتے تھے ، اور پھر برجستہ انداز میں اظہار خیال کرتے تھے۔ ان کے بولنے کا طریقہ یہ تھا کہ ٹھہر ٹھہر کر سنجیدہ لہجہ میں اپنے خیالات پیش کرتے تھے۔ نہ کبھی زور سے بولے اور نہ کبھی جوش دکھایا۔ شروع سے آخر تک یکساں سلجھا ہوا انداز رہا۔

چائے کا وقفہ ہے۔ لوگ ایک ہال کے اندر جمع ہیں۔ میں ایک کنارے کرسی پر بیٹھا ہوا ہوں۔ لوگ خوش ہیں۔ وہ شوق سے کھاپی رہے ہیں اور آپس میں تفریحی باتیں کر رہے ہیں۔ ہیں۔مگر میں ان کے ساتھ شریک نہیں۔ غمگین دل کے ساتھ میری زبان سے نکلا : آہ ، کس طرح لوگوں کو بتایا جائے کہ یہ ”چند دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات“ کا معاملہ ہے۔ ان لوگوں کو حقیقت سے باخبر کرنے کی صورت صرف یہ تھی کہ مسلمان صبر و برداشت کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے داعیانہ کردار پر قائم رہتے وہ ہر قیمت پر مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان نارمل تعلقات کو باقی رکھتے ۔ وہ نفرت اور کشیدگی اور ضد کو ختم کر دیتے، خواہ اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔ اگر ایسا ہوتا تو دونوں فرقوں کے درمیان معتدل حالات میں انٹرایکشن ہوتا۔ اس کے درمیان بالکل فطری طور پر علم حقیقت لوگوں تک پہنچتا رہتا اس کو تاہی کے ساتھ اگر مسلمانوں کا ایک ایک شخص تہجد گزار ہو جائے تب بھی اللہ کے یہاں وہ بری الذمہ ہونے والے نہیں۔ ایک تعلیم یافتہ ہندو نے پر فخرانداز میں کہا کہ سینٹفک مذاہب میں یہ عقیدہ ہے کہ سچائی ایک

‹ Previous page Next page › Contents of March 1997 All issues

Printed page