Al-Risala · March 1997 · page 48

Use of force means his failure.

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۷، صفحہ ۴۸

نہ ہو، اور وہ اپنی عقل کو صحیح طور پر استعمال کرے تو وہ ہر چیز پر قابو پا سکتا ہے۔ ایسی حالت میں اگر کوئی آدمی اپنی عقل کو کام میں لانے کے بجائے اپنے ہاتھ میں پتھر اٹھاتا ہے یا اپنے ہاتھ میں گن سنبھالتا ہے تو یہ اس کی ہار کی بات ہے نہ کہ جیت کی بات۔

شملہ سے کالکا تک کا سفر بذریعہ کار طے ہوا۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا، میں کارسک (car sick) ہوں چنانچہ مجھ کو دوبارہ چکر آنے لگا۔ اس کے بعد میں نے مسٹر چاری کو آگے کی سیٹ پر بٹھا دیا اور پیچھے کی سیٹ پر لیٹ گیا۔ لیٹنے کی وجہ سے بقیہ راستہ میں کافی سکون رہا۔ کالکا سے دوبارہ ہمالین کوئن کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ میری طبیعت چوں کہ ٹھیک نہیں تھی ، اس لئے منتظمین نے ایک کیبن تنہا مجھ کو دیدیا۔ یہاں بھی دوبارہ لیٹے لیٹے سارا راستہ طے ہوا۔ ۷ جولائی ۱۹۹۴ کی رات کو گیارہ بجے، ہم لوگ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ میں دہلی سے شملہ گیا، اور شملہ سے دوبارہ واپس آیا۔ اوپر کی سطریں اسی سفر کی مختصر رو داد ہیں۔ یہ ایک جسمانی سفر تھا۔ اس طرح ہر آدمی ذہنی سفر کرتا رہتا ہے۔ بعض اوقات ذہنی سفر کی اہمیت جسمانی سفر سے زیادہ ہوتی ہے۔ مگر شاید ذہنی سفر کی رو داد کو انسانی زبان میں قلم بند کرنا ممکن نہیں۔ ذہنی سفر کی رو داد کو الفاظ کی صورت دینے کے لئے، ہمیں اگلے مرحلہ حیات کا انتظار کرنا چاہئے ۔ دین انسانی اسلام کا فکری اور عملی اور تاریخی مطالعہ مولانا وحید الدین خاں Size 22×14.5cm, 320 pages; Rs. 60 فکری اسلامی افکار اسلامی کی کشف، نشاۃ ثانیہ مولانا وحیدالدین خاں Size 22×14.5cm, 240 pages; Rs. 50 مستقیم رسول کا راستہ قرآن و حدیث اور فقہ و تاریخ کی روشنی میں مولانا وحید الدین خاں Size 22×14.5cm, 192 pages; Rs. 40 AL-RISALA BOOK CENTRE 1, Nizamuddin West Market, Near DESU, New Delhi-110 013 Tel. 4611128, 4611131 Fax 91-11-4697333

‹ Previous page Next page › Contents of March 1997 All issues

Printed page