Al-Risala · January 1997 · page 18

بشرح صحیح البخاری ۳۰۶/۱۳ -

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۷، صفحہ ۱۸

رکھتی ہیں تو اس مد کا تعلق خود اسلام کی اپنی ضرورت سے ہے۔ سبیل اللہ کی یہ مد زکوٰۃ کی آٹھ مدوں میں سے ایک اہم مدہے۔

تحریکی مد سے مراد ہے ۔ ہے-----دعوہ ورک ، اسلام کی مشنری ضرورتیں ، اسلام کی اشاعتی مہم، اسلام کے خلاف اعتراضات کا جواب ، اسلام کو طاقت ور نظریہ کی حیثیت سے پیش کرنا، اسلام پر حملوں کا دفاع ۔ یہ تمام مدیں وہ ہیں جو اسلام کو بطور ایک عالمی مشن کے اٹھانے کی صورت میں پیش آتی ہیں۔ اور وہ اسلام کی نظریاتی برتری کو مسلسل قائم رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔ یہ ایک نہایت اعلیٰ کام ہے اور اس میں بے حد ثواب ہے۔ یہ وہ کام ہے جس کو قرآن میں خدا کی نصرت (الصف ۱۴)کہا کہا گیا ہے اور اس کے لئے محنت کرنے کو جہاد کبیر (الفرقان ۵۲) بتایا گیا ہے۔ یعنی خدا کے دین کو پھیلانے کے لئے اور اس کو دنیا میں اونچا کر نے کے لئے اپنی طاقتوں کو لگانا۔ اس کام میں اہل اسلام کو ہر طرح تعاون پیش کرنا چاہیے۔ اس کی خصوصی اہمیت کی بنا پر زکوٰۃ فنڈ کا ایک حصہ اس کے لئے خاص کر دیا گیا ہے ، تاکہ ہر حال میں اور ہر دور میں اس کو مالی تعاون ملتا رہے اور وہ مسلسل جاری اور قائم رہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1997 All issues

Printed page