Al-Risala · July 1997 · page 48

Khilji is said to have seen her through mirrors.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۷، صفحہ ۴۸

مذکورہ موضوع سے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تحریکیں زیادہ تر رد عمل کے تحت اٹھنے والی تحریکیں تھیں ۔ وہ مثبت معنوں میں اسلامی تحریکیں نہ تھیں۔ ۹ | آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۱۱ جنوری ۱۹۹۷ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر ہوئی ۔ اس تقریر کا موضوع تھا : روزہ کی انفرادی اور اجتماعی اہمیت ۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ رمضان کا روزہ ایک سالانہ تربیت ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے اندر اسلامی اسپرٹ اور اسلامی کردار پیدا کیا جائے تاکہ وہ سال کے بقیہ مہینوں میں اس کے مطابق زندگی گزاریں ۔ ۱۰ | نئی دہلی کے پروٹسٹنٹ چرچ ( کیتھیڈرل ) میں ۲۷ دسمبر۱۹۹۶ کو ایک فنکشن ہوا ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور باہمی ہم آہنگی اور میل ملاپ کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ ۱۱ | ۲۵ دسمبر ۱۹۹۶ کو سہارن پور ( پنجابی ہوٹل ) میں ایک سیمنار ہوا ۔ اس کا موضوع تھا : مسلم اقلیت کے تعلیمی مسائل ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر شرکت کی ۔ اور اس موضوع پر ایک تقریر کی ۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ ہمارا تعلیمی مسئلہ خود ہماری محنت اور جد وجہد سے حل ہوگا نہ کہ شکایت اور مطالبہ کی مہم چلانے سے ۔

۱۲ | نائیڈ امر ویووک کیندر میں ۲۹ دسمبر ۱۹۹۶ کو ایک جلسہ ہوا ۔ اس میں تعلیم یافتہ ہندو اور مسلمان شریک ہوئے ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی ۔ اور " محبت انسانی " کے موضوع پر تقریر کی ۔

۱۳ | راشٹریہ سہارا ( ہندی ) کے نمائندہ شری کرشن دیلونے ۲۹ دسمبر ۱۹۹۶ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس موضوع سے تھا کہ ۱۹۹۷ کے لئے آپ کے نزدیک نیشنل ایجنڈا کیا ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہمارے لئے عمل کا راستہ کھولتا ہے ۔ اور حقیقت سے ٹکرا انا پیش قدمی کے عمل کو روک دیتا ہے ۔

۱۴ | پیغمبر انقلاب کا مراٹھی ترجمہ پروفیسر سانے نے کیا ہے اور جناب کارنک صاحب نے شائع کروایا ہے ۔ کتاب حاصل کرنے کے لئے ذیل کے پتہ پر خط و کتابت کریں ۔

D.B. Karnik, A-68 Adarsha Nagar, Worli, Mumbai-25, Ph: 4220304

‹ Previous page Next page › Contents of July 1997 All issues

Printed page