Al-Risala · August 1997 · page 45

Drag is created if the landing gear is down.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۷، صفحہ ۴۵

کے بجائے اگر وہ یہ کہیں کہ ہم نراج اور بدامنی لانے کے لئے تحریک چلا رہے ہیں تو یہ زیادہ صحیح بات ہوگی۔

بدقسمتی سے ٹھیک یہی حال مسلم دنیا کا ہے۔ جگہ جگہ مسلم نوجوانوں نے اسلام کے نام پر ہتھیار اٹھارکھا ہے۔ حالاں کہ ان کی اس تشدد دانہ تحریک سے آج بھی صرف قتل وخون برآمد ہورہا ہے اور آئندہ بھی اس سے قتل وخون ہی کا تحفہ لوگوں کو ملنے والا ہے۔ اس کی ایک واضح مثال افغانستان ہے۔

ہوائی جہاز کے نیچے جو پہیہ ہوتا ہے وہ ایئر پورٹ پر جہاز چلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ جب جہاز اوپر اٹھ کر اڑنے لگتا ہے تو پہیہ اندر کی طرف اٹھا لیا جاتا ہے۔ میں نے پائلٹ سے پوچھا کہ لینڈنگ کے وقت اگر آپ پہیہ کو نیچے گرانا بھول جائیں تو کیا ہوائی جہاز حادثہ کا شکار ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ معمولی نقصان تو ہوگا، لیکن اس سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آئے گا۔ انھوں نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت پہیہ نیچے گرانے کے لئے یا د دہانی کے مختلف انتظامات کئے گئے ہیں۔ نئے ہوائی جہازوں میں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈنگ ہوتی ہے جو لینڈنگ کے وقت پائلٹ کو ان الفاظ میں مسلسل وارننگ دیتی ہے : Check your landing gear, check your landing gear. میں نے پوچھا کہ جہاز کا پہیہ (لینڈنگ گیر) اوپر کیوں اٹھا لیا جاتا ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ شاید اونچی بلڈنگ یا پہاڑ وغیرہ کی ٹکر سے بچانے کے لئے ایسا کیا جاتا ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ نہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ پہیہ دس فٹ یا اس سے بھی زیادہ لمبا ہوتا ہے۔ اگر پہیہ نیچے لٹکار ہے تو اس کی وجہ سے ہوائی رکاوٹ پیدا ہو جائے گی :

Drag is created if the landing gear is down.

جہاز تقریباً دو گھنٹہ لیٹ ہو کر ساڑھے پانچ بجے شام کو دہلی پہنچا۔ جہاز کے اندر اعلان میں مسافروں سے کہا گیا کہ اس دیری کے کارن آپ کو جو اسوبیدھا ہوئی اس کے لئے ہم چھپا چاہتے ہیں۔ تاہم انڈین ایئر لائنز کے لئے یہ ایک معمول کی بات ہو چکی ہے۔ اور اس کے نتیجے میں لوگوں کو طرح طرح کی زحمتیں پیش آتی ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1997 All issues

Printed page