خصوصی اعلان
الرسالہ، اگست ۱۹۹۷، صفحہ ۴۷
خبر نامہ اسلامی مرکز
تمل ناڈ مسلم ویلفئیر ایسوسی ایشن کی طرف سے تریل ولی میں ایک آل انڈیا کانفرنس ۴-۵ ۱۹۹۷ء کو ہوئی ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی ۔ اور وہاں کے جلسۂ عام میں ایک تقریر کی۔ اس تقریر کا موضوع تھا : دی کانسپٹ آف پیس ان اسلام ۔ نومبر ۱۹۹۶ء کے آخری ہفتہ میں پونا میں فلاسفیکل کانگریس کی طرف سے ایک انٹر نیشنل میٹنگ ہوئی ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور امن اور اسلام کے موضوع پر وہاں تقریر کی ۔ اس کے علاوہ پونا میں کچھ اور پرو گرام ہوئے۔ اس کی تفصیل انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی ۔ حلقۂ الرسالہ بمبئی کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا۔ وہاں باند رہ میں ایک مسلم اجتماع میں تقریر کی ۔ اس کے علاوہ ملاقات اور گفتگو کے کئی پروگرام ہوئے ۔ یہ سفر ۷۔ ۹ ۹ جنوری ۱۹۹۷ء کو ہوا ۔
امریکہ کے الرسالہ حلقہ سے ای میل (الیکٹرانک میل) کے ذریعہ بہت سے مسلم اور غیر مسلم حضرات کو اب الرسالہ کے مضامین خاص طور پر اسلام کے جنرل ٹاپکس پراور عام طور پر مختصر مضامین بھیجنے کا سلسلہ دسمبر ۱۹۹۶ء سے شروع کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک میل امریکہ میں عام بات ہو گئی ہے ۔ یہ زیادہ تر لوگوں کا سورس آف انفارمیشن بنتا جا رہا ہے۔ ای میل کے ذریعہ سے جو ٹیکسٹ بھیجی جاتی ہے وہ ڈائرکٹ ان لوگوں کے کمپیوٹرس میں پہنچ جاتی ہے ۔ چاہے وہ کمپیوٹر دنیا کے کسی بھی کونے میں رکھا ہوا ہو۔
انگریزی اخبار پائیر کے دفتر میں ۲۰ جنوری ۱۹۹۷ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے ۔ اس کا موضوع بحث تھا : کیا گاندھی موجودہ ہندوستان میں کامیاب ہوئے ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک تقریر کی ۔ یہ تقریر انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی ۔ ۲۲ جنوری ۱۹۹۷ء کو ڈی ٹی وی کی ایک ٹیم اسلامی مرکز میں آئی اور اس نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلے سے تھا
‹ Previous page Next page › Contents of August 1997 All issues