خصوصی اعلان
الرسالہ، اگست ۱۹۹۷، صفحہ ۴۸
کہ آزادی کے بعد ملک نے کیا پایا اور کیا کھویا۔ ایک سوال یہ تھا کہ آزادی سے پہلے مختلف فرقوں میں اتحاد تھا اور اب نہیں ہے اس کی کیا وجہ ہے۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ آزادی سے پہلے سارے ملک کے سامنے ایک نشانہ (انگریز کو ہٹاؤ) تھا۔ آزادی کے بعد اسی طرح قوم کے سامنے ایک مشترک اور مثبت نشانہ دینا تھا۔ مگر ہمارے لیڈر ذاتی سیاستوں میں ایسا پھنسے کہ وہ ملک کو کوئی ایسا نشانہ نہ دے سکے۔ ۷ ٹی وی ادارہ کمیونی کیشن گروپ (نئی دہلی) نے ۲۴ جنوری ۱۹۹۷ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ٹی وی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو تقریباً آدھ گھنٹہ کا تھا۔ اس کا موضوع تھا: اسلام اور مسلمان۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ موجودہ زمانہ میں مختلف ملکوں میں اسلام کے نام پر جو پر تشدد تحریکیں چل رہی ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ اپنی ذاتی سیاست کے لئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے غیر اسلامی ہونے کا ایک ثبوت یہ ہے کہ اسلام کا گہرا علم رکھنے والے علماء کہیں بھی ان تحریکوں میں شریک نہیں۔
۸ مسٹر محمد عاشق رضا نے علی گڑھ کے سلیمان ہال میگزین کے لئے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ موجودہ زمانہ میں مسلم نوجوانوں کے کرنے کا کام صرف ایک ہے۔ وہ سیاست کو چھوڑیں اور اپنی ساری توجہ تعلیم کے حصول میں لگا دیں۔ یہ انٹرویو ۲۱ جنوری کو ریکارڈ کیا گیا۔
۹ الحکمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کانسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں ۲۵ جنوری ۱۹۹۷ء (۱۵ رمضان) کو ایک اجتماع ہوا۔ اس کا موضوع تھا : روزہ کی انسانی برکتیں ۔ اس اجتماع میں تعلیم یافتہ ہندو اور مسلمان بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور روزہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ یہ تقریر پرافٹر اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔
۱۰ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کی طرف سے ۲۸ جنوری کو جواہرلال نہرویونیورسٹی (نئی دہلی) میں ایک سمپوزیم ہوا۔ اس کا عنوان تعلیم اور اخلاقیات تھا۔ صدر اسلامی
‹ Previous page Next page › Contents of August 1997 All issues