خصوصی اعلان
الرسالہ، اگست ۱۹۹۷، صفحہ ۴۹
مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی۔ اور اس موضوع پر خطاب کیا۔ یکم فروری ۱۹۹۷ کو گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ایک افطار پارٹی تھی۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور روزہ کے موضوع پر مختصر تقریر کی۔ یکم فروری ۱۹۹۷ کو وٹھل بھائی پٹیل ہاؤس (نئی دہلی) میں بدھسٹ تنظیم کا ایک بڑا جلسہ ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور سماجی تعمیر کے لئے اخلاق کی اہمیت پر تقریر کی۔
دسمبر ۱۹۹۶ میں بھوپال میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع ہوا۔ اس موقع پر الرسالہ اور اس کی مطبوعات کا اسٹال لگایا گیا۔ ڈاکٹر حمید اللہ ندوی نے اطلاع دی ہے کہ یہ اسٹال بہت کامیاب رہا۔ کافی لوگ اسٹال پر آئے اور مشن کا تعارف حاصل کیا۔ ۱۴۔ حیدرآباد میں ۳۰ نومبر سے ۸ دسمبر ۱۹۹۶ تک کتابوں کی نمائش نیشنل بک فیئر ہوئی۔ اس موقع پر الرسالہ اور اس کی مطبوعات کا اسٹال لگایا گیا۔ مولانا اکبر الدین قاسمی صاحب نے اطلاع دی ہے کہ اسٹال بہت کامیاب رہا۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے کتابیں حاصل کیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ دینی کتب کے اسٹال جو وہاں لگے تھے ان میں ہماری کارکردگی سب سے زیادہ رہی۔ پہلی مرتبہ ہم کو اس کا علم ہوا کہ آپ کی فکر سے متفق مسلمانوں کا ایک بڑا حلقہ ہے اور یہ لوگ جماعتی چھاپ سے آزاد دین کو بے آمیز انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ سب کے سب تعلیم یافتہ اور باشعور لوگ ہیں۔ لوگوں نے جو غیر معمولی تاثرات بیان کئے ان میں سے ایک مسٹر قریشی کا تاثر تھا جنھوں نے کہا کہ اس بک فیئر میں جتنے بھی اسٹال ہیں ان میں ایک کتاب بھی ایسی نہیں جو آپ کی کسی کتاب کی مثال بن سکے۔ ایک اور صاحب نے کہا کہ مولانا جس عرق ریزی اور دلیل و برہان سے لکھتے ہیں اس کا کوئی جواب نہیں۔
جناب سید شفیع الدین صاحب ایم اے (انگریزی) کتاب زندگی کا انگریزی ترجمہ کر رہے ہیں۔ یہ ترجمہ تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کو شائع کیا جائے گا۔ کتاب زندگی کے انگریزی ایڈیشن کے بعد ان شاء اللہ اس کا ہندی ایڈیشن بھی شائع کیا جائے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1997 All issues