Al-Risala · January 1997 · page 48

خبرنامه اسلامی مرکز، 11

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۷، صفحہ ۴۸

بعض مغربی ملکوں کے افراد کے تعن سے الرسالہ انگریزی کو انٹرنیٹ پر لایا جارہاہے۔ ان شاء اللہ اس کے بعد الرسالہ مشن کی عالمی اشاعت ممکن ہوسکے گی ۔ اس کے ذریعہ ای میل کا طریقہ اختیار کر کے الرسالہ کے پیغام کو وسیع ترین شکل میں پھیلایا جاسکے گا۔ کیتھولک ورلڈ نیوز کے دہلی کے نمائندہ مسٹر اینٹو اکا رانے ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۶ کو او ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا ۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر بعض صدیوں کے آیندہ الکشن سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ موجودہ الکشن سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری سیاست نیشنل اشوز سے ہٹ کر ذیلی اشور کی طرف چلی گئی ہے ۔ یہ ایک خطر ناک علامت ہے۔ ضرورت ہے کہ الکشنی سیاست کو دوبارہ نیشنل اشوز کی طرف لایا جائے۔ انگریزی اخبار ہیڈ ڈئے کی خاتون نما ئندہ اسماء عرشی نے یکم نومبر ۱۹۹۶ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا ۔ سوالات کا تعلق زیادہ ترتعددازواج سے تھا۔ اس سلسلہ میں انھیں اسلام کا قانون بتایا گیا۔ ایک سوال یہ تھا کہ موجودہ زمانہ میں اس کا ریلیونس باقی ہے۔ جواب دیا گیا کہ اس اجازت کا تعلق زمانہ سے نہیں ہے بلکہ عورتوں کے سرپلس ہونے سے ہے۔ اور وہ ایک غیر زمانی ظاہر ہ ہے۔

ڈاکٹر رجنی پانی ڈارکٹر ساوتھ ایشین سنٹر ، لانگ آئی لینڈ یونیورسٹی) نے ۲ دسمبر کو دو امریکن اسکالر کے ساتھ صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ یہ لوگ اسلامی تصوف پر ریسرچ کررہے ہیں۔ ان کو اس موضوع پر ضروری معلومات دی گئیں اور کچھ انگریزی کتابیں مزید مطالعہ کے لیے دی گئیں۔

۶ جنوری ۱۹۹۷ کو بمبئی (چوہان اڈیٹوریم) میں ایک خصوصی فنکشن ہوا۔ اس میں بمبئی کے تعلیم یافتہ اور صنعت کار طبقہ کے لوگ شریک ہوئے ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور مذہبی رواداری کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اور بعض دوسرے پروگراموں میں شرکت کی ۔ اس کی تفصیل ان شاء اللہ الرسالہ میں سفر نامہ کے تحت شائع کردی جائے گی۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1997 All issues

Printed page