Al-Risala · January 1997 · page 9

الم - رسالا

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۷، صفحہ ۹

خدا اپنے بندوں سے قریب ہے ، ہر چیز سے زیادہ قریب ۔ خدا اپنے بندے سے اتنا زیادہ قریب ہے کہ وہ ان کی پکار کو سنتا ہے اور اس کا جواب دیتا ہے۔ قرآن میں خدا کا یہ تعارف کسی بندے کے لئے بے حد سکون بخش ہے کہ وہ اپنے رب کو براہِ راست پکار سکتا ہے ، وہ اپنے رب سے براہِ راست اپنا مدعا بیان کر سکتا ہے۔ خدا بلاشبہ اپنے بندوں کے قریب ہے۔ مگر یہ قربت کسی بندے کے لئے ذاتی واقعہ اسی وقت بنتی ہے جبکہ اس پر بندگی کے حقیقی تجربات گزریں۔ جب اس پر احتیاج کی حالت طاری ہو۔ روزہ آدمی کو اسی موافق دعا تجربہ سے گزارتا ہے۔ وہ قربتِ خداوندی کی کیفیات پیدا کر کے آدمی کو سچا دعا گو بناتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ دعا احساسِ بندگی کے تحت نکلنے والے الفاظ کا نام ہے ، اور روزہ اسی احساسِ بندگی کو پیدا کرنے کی سالانہ تربیت ۔ پانی کو نعمت کے طور پر محسوس کرنا اسی وقت ہوسکتا ہے جب کہ آدمی کو پیاس لگے اور ٹھنڈا پانی اس کی رگوں کو تر کر دے۔ جس آدمی پر پیاس کا تجربہ نہ گزرے وہ پانی کی نعمت کا احساس بھی نہیں کرسکتا۔ روزہ آدمی کے اندر پیاس پیدا کرتا ہے تاکہ جب وہ پانی پئے تو وہ پانی کی نعمت پر سچا شکر ادا کرسکے۔ روزہ آدمی کو احتیاج کی حالت کا احساس دلاتا ہے ، تاکہ جب اس کی احتیاج پوری ہو تو وہ بھرپور کیفیات کے ساتھ کہہ سکے کہ خدایا ، تیرا شکر ہے کہ تو نے میری ضرورتوں کی تکمیل کا اتنا اعلیٰ انتظام فرمایا۔

الم - رسالا

الرسالہ فورم ، بھوپال ، کی جانب سے جلد الرسالہ ہندی کی اشاعت شروع کی جارہی ہے۔ جو حضرات الرسالہ ہندی جاری کروانا چاہیں وہ مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ قائم کریں :

The Manager, Al-Risala (Hindi)

C/o Cosmos Commercial Agency, Iqtidar Manzil, Moti Masjid Square Kamla Park Road Bhopal-462001 M.P. Tel. 530928

‹ Previous page Next page › Contents of January 1997 All issues

Printed page