Al-Risala · March 1998 · page 47

سفینہ بنا رکھیں طوفان سے پہلے

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۸، صفحہ ۴۷

خبر نامہ اسلامی مرکز - ۱۳۱

فرینکفرٹ یونیورسٹی (جرمنی) کے ایک اسکالر جر جین اسٹین (Jurgen Stein) ہندستان کے کاسٹ سسٹم پر ریسرچ کر رہے ہیں۔ اس کے تحت وہ مسلم سماج کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ۱۹ نومبر، ۱۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ان کو جو باتیں بتائی گئیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ فرق نیچر کا ایک قانون ہے۔ فرق سے مسابقت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ اور یہ مسابقت ترقی کا سبب بنتی ہے۔ اس سلسلہ میں انھیں قرآن کی بعض آیتیں بتائی گئیں جس کو انھوں نے بہت پسند کیا۔ مثلاً الزخرف ۳۲، آل عمران ۱۲۰ ۔ کناڈا کے ایک ریسرچ اسکالر پراؤڈ فٹ (D.S. Proudfoot) ہندوستان میں فرقہ وارانہ تعلقات پر ریسرچ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ مسلم نقطہ نظر سے ان کو ضروری معلومات دی گئیں۔ یہ انٹرویو انھوں نے ۸ نومبر، ۱۹۹ کو لیا۔ نئی دہلی (انڈیا انٹرنیشنل سنٹر) میں ۲۳ نومبر، ۱۹۹ اکو گلوبل ایتھکس پر ایک بین اقوامی کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اخلاقیات کے موضوع پر اسلام کی روشنی میں ایک تقریر کی۔ اس کانفرنس کی تمام کار روائی انگریزی زبان میں ہوئی۔ ۲۱ - ۲۲ نومبر، ۱۹۹ اکو پونہ میں ایک بین اقوامی اجتماع ہوا۔ جس کا عنوان تھا : ورلڈ کنونشن آن ریورنس فار آل لائف ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور احترام انسانیت کے موضوع پر اسلام کی روشنی میں ایک تقریر کی۔ اس اجتماع کی تمام کارروائی انگریزی زبان میں ہوئی۔

اکھیل بھارتیہ رچناتمک سماج کے تحت ۵ دسمبر، ۱۹۹ اکومتھرا (ریفائنری متھرا) میں سرودھرم سمیلن ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع کے اعتبار سے اسلام کے تعارف پر ایک تقریر کی۔ اس سمیلن میں ہندو اور مسلمان دونوں شریک تھے ۔ سوادھیائے موومنٹ کے ایک پروگرام کے تحت ۲۸ - ۲۹ نومبر، ۱۹۹ اکو صدر اسلامی مرکز نے ناندیڑ اور حیدر آباد کا سفر کیا ۔ اس دوران ملاقات اور تقریر کی صورت میں اسلام کے مثبت تعارف کی کوشش کی گئی۔ لوگوں نے نہایت دل چسپی کے ساتھ سنا اور کہا کہ ہماری

‹ Previous page Next page › Contents of March 1998 All issues

Printed page