Al-Risala · April 1998 · page 49

صبر وتقویٰ

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۸، صفحہ ۴۹

معهم الكتاب والمیزان لیقوم الناس ان کے ساتھ کتاب اور ترازو اتارا تا کہ لوگ بالقسط وانزلنا الحدید فیه باس شدید و انصاف پر قائم ہوں ۔ اور ہم نے لوہا اتارا اس منافع للناس ولیعلم الله من ینصره ورسله میں سخت طاقت ہے اور لوگوں کے لئے فائدہ بالغیب ان الله قوی عزیز (الحدید ) ہے ۔ اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون مدد کرتا ہے اللہ اور رسول کی بن دیکھے ۔ بے شک اللہ قوی اور زبر دست ہے۔

موجودہ دنیا کو خدا نے اس طرح بنایا ہے کہ یہاں مادی چیزیں انسانی اخلاقیات کے لئے تمثیل کا کام کرتی ہیں۔ اوپر کی آیت میں اس سلسلہ میں دو چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایک میزان (ترازو ) اور دوسرے حدید ( لوہا )

ترازو کیا کام کرتا ہے ۔ ترازو تو لنے کا ذریعہ ہے۔ کسی چیز کے متعلق جاننا ہو کہ وہ وزن میں پوری ہے یا کم ہے تو اس کو ترازو میں رکھ کر تولتے ہیں۔ اس سے اس کی حالت پوری طرح معلوم ہو جاتی ہے۔ خدا کی کتاب اسی طرح انسانی اخلاقیات کے لئے ترازو ہے۔ عام ترازو چیزوں کے وزن کو بتاتا ہے اور خدا کی کتاب اعمال کے صحیح یا غلط ہونے کو ۔ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا رویہ موجودہ دنیا میں درست رہے تا کہ وہ آخرت کی کامیابی حاصل کرے اس کے لئے لازم ہے کہ وہ خدا کے ترازو سے اپنے قول وعمل کو تولتا رہے۔ اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو وہ اگلی دنیا میں ناکام و مراد ہو کر رہ جائے گا۔

دوسری تمثیل حدید ( لوہے ) کی ہے۔ حدید کی معروف حیثیت کیا ہے ۔ وہ قابل اعتماد شدت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ جس پل یا عمارت کو لوہے پر کھڑا کیا جائے اس کے بارہ میں پورااعتماد رہتا ہے کہ وہ طوفانوں کے مقابلہ میں بھی پوری طرح قائم رہے گی۔ اسی قسم کے انسان خدا کے دین کی نصرت کے لئے درکار ہیں۔ خدا کے دین کی نصرت وہ لوگ کر سکتے ہیں جن کے اندر حدیدی کردار ہو ۔ جن کے قول پر پورا اعتماد کیا جا سکے ۔ جو مشکل حالات میں بھی کوئی کمزوری نہ دکھائیں ، جو نفس اور شیطان کے دباؤ کے مقابلہ میں اسٹیل کی طرح بے لچک ثابت ہوں۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1998 All issues

Printed page