الرسالہ، جون ۱۹۹۸، صفحہ ۵۰
الرسالہ، جون ۱۹۹۸، صفحہ ۵۰
ایجنسی الرساله
ماہنامہ الرساله بیک وقت اردو ، ہندی اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اردو الرساله کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے۔ ہندی اور انگریزی الرساله کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے ۔ الرساله کے تعمیری اور دعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ایجنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں ۔ ایجنسی گویا الرساله کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہنچانے کا ایک بہترین درمیانی وسیلہ ہے۔
الرساله (اردو) کی ایجنسی لینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو آج ملت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح الرساله (ہندی اور انگریزی) کی ایجنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کار نبوت ہے اور ملت کے اوپر سب سے بڑا فریضہ ہے۔
ایجنسی کی صورتیں
۱- الرساله (اردو، ہندی یا انگریزی) کی ایجنسی کم از کم پانچ پرچوں پر دی جاتی ہے کمیشن ۲۵ فی صد ہے۔ اوپر چوں سے زیادہ تعداد پر کمیشن ۳۲ فی صد ہے ۔ پیکنگ اور روانگی کے تمام اخراجات ادارہ الرساله کے ذمے ہوتے ہیں۔ ۲- زیادہ تعداد والی ایجنسیوں کو ہر ماہ پرچے بذریعہ وی پی روانہ کیے جاتے ہیں۔
۳- کم تعداد کی ایجنسی کے لیے ادائگی کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ پرچہ ہر ماہ سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں ، اور صاحب ایجنسی ہر ماہ اس کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ کر دے ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ چندہ ماہ (مثلاً تین مہینے) تک پرچے سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور اس کے بعد والے مہینے میں تمام پرچوں کی مجموعی رقم کی وی پی روانہ کی جائے۔ زر تعاون الرساله ہندوستان کے لیے ایک سال Rs. 90 دو سال Rs. 170 تین سال Rs. 250 پانچ سال Rs. 400 خصوصی تعاون (سالانہ) 500 Rs
‹ Previous page Next page › Contents of June 1998 All issues