Al-Risala · January 1998 · page 32

Sri Lankans crush India

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۸، صفحہ ۳۲

دو یا تین دھاتوں کو ملا کر ایک نئی زیادہ کار آمد دھات بنانے کا طریقہ انسان نے کس طرح جانا۔ اس موضوع کی تحقیق کرنے والے عام طور پر اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ ان کی اتفاقی ملاوٹ (accidental mixing) کے نتیجہ میں اس کی دریافت ہوئی۔ یا وہ کچی دھات کو پگھلا کر صاف کرنے کے دوران غیر ارادی طور پر بن جانے والے مخلوط (unintentionally smelted mixture) کے ذریعہ انسان کے علم میں آئی۔ مگر یہ انتہائی انوکھا قیاس ہے۔ ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ یہ ابتدائی علم پیغمبروں کے ذریعہ انسان کو دیا گیا۔

عبد الرحمن صاحب مطالعہ کا شوق رکھتے ہیں۔ ان کے کمرہ کی الماریاں کتابوں سے بھری ہوئی نظر آئیں۔ کچھ کتابیں دیکھیں۔ ان میں سے ایک کتاب حسب ذیل تھی : 100 Great Books, by John Canning, Souvenir Press Ltd., London, 1974. ۴۱۴ صفحہ کی یہ کتاب دہلی کی روپا کمپنی (پٹو دی ہاؤس روڈ، دریا گنج) نے ۱۹۸۴ میں شائع کی ہے۔ اس کتاب میں جن عالمی کتابوں کا تذکرہ ہے ان میں سے ایک قرآن ہے۔ یہ باب ان الفاظ پر ختم ہوا ہے ۔ یہ شبہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ قرآن، جس کو مسلمان افضل کتاب سمجھتے ہیں، وہ آج بھی انھیں اصل الفاظ پر مشتمل ہے جو صدیوں پہلے محمد نے خدائے واحد کے پیغمبری حیثیت سے ادا کیا تھا :

There is no reason to doubt that in the "Excellent Book," as the Moslems call the Koran, we have the actual words that Mohammed used, when, all those many centuries ago, he uttered his pronouncements as the Messenger or Apostle of Allah, the One Most High God. (p. 83)

جناب عبد الرحمن صاحب کے صاحبزادے نشاط رحمن (۱۲ سال) نے کہا کہ آپ یہ بتائیے آپ الرسالہ لکھتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ بچوں کے لیے بھی کوئی اس طرح کی کتاب نکالنا چاہیے جب کہ الرسالہ بڑوں کے لیے ہے۔ اگر آپ کچھ لکھیں بچوں کے لیے تو اس کا ٹائٹل رکھیے گا۔ بچپن۔

میں نے کہا کہ ایک کام میں نے کیا، اب دوسرا کام آپ کریں گے۔ اگر سب کام میں

‹ Previous page Next page › Contents of January 1998 All issues

Printed page