Its not my problem, its their problem.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۸، صفحہ ۴۹
انگریزی اخبار ٹیلی گراف (نئی دہلی) کی نمائندہ غزاله وہاب نے ١٦ اپریل ١٩٩٨ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مذہب سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مذہب کو لوگ اس لئے نہیں چھوڑ پاتے کہ مذہب انسانی فطرت میں پیوست ہے۔ ہر آدمی خدا اور مذہب کا احساس لے کر پیدا ہوتا ہے۔ اگر چہ مادی محرکات لوگوں کو پوری طرح مذہب کو لینے میں مانع بن جاتے ہیں مگر اس کی فطرت اس سے انکار کرتی ہے کہ وہ مذہب کو پوری طرح چھوڑ دے۔
کستورباگرام اندور میں اپریل ١٩٩٨ کے آخری ہفتہ میں ایک سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع ٢١ ویں صدی کے لئے نئی قیادت کی تشکیل تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور ٢٥-٢٦ اپریل کو دو تقریروں میں موضوع سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اکھل بھارت رچناتمک سماج کی طرف سے ٢٨-٢٩ اپریل ١٩٩٨ کو رشی کیش میں ایک کانفرنس ہوئی ۔ اس کا موضوع مذاہب کا اتحاد تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور زیر بحث موضوع پر اسلام کی روشنی میں ایک تقریر کی۔
نئی دہلی کے فادر والسنتھمپو (Rev. Valson Thampu) مسلم - مسیحی تعلقات پر ایک جامع رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ دونوں فرقوں کے درمیان بہت سارے پہلوؤں سے مشابہت کے باوجود باہمی تعلقات بہت کم ہیں۔ ضرورت ہے کہ اس دوری کو ختم کیا جائے ۔ اور دونوں کے درمیان اختلاط کو زیادہ سے زیادہ بڑھایاجائے ۱۰۔ کشمیر کشمیر ویلفیر سنٹر، ایک فلاحی اور رضا کار ادارہ ہے، جو کشمیر میں ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لئے تعمیری سوچ اور نیا مزاج پیدا کرنے کی نتیجہ خیز کاوشوں میں سرگرم عمل ہے۔ ہم وادی کے باشعور اور پر درد عوام کے تعاون کے متمنی ہیں۔
حمید الله حمید .... چیرمین کشمیر ویلفیر سنٹر کمپ آفس بیروہ کشمیر ۱۹۳۴۱۱
‹ Previous page Next page › Contents of July 1998 All issues