تیسرا آپشن نہیں
الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۲۸
اعتبار سے سابقہ عقیدہ پر باقی رہنا مگر عمل کے اعتبار سے موجود سیاسی نظام سے ہم آہنگی اختیار کر لینا ۔ یہ دو عملی آج تقریباً تمام مسلم ملکوں میں موجود ہے۔ اور اس نے لاکھوں لوگوں کو دو عملی کی پالیسی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہاں بھی میرا کہنا ہے کہ ان مسلم حکمرانوں سے ہم آہنگی اختیار کرنا ہرگز اسلامی عقیدہ کے خلاف نہیں۔ ان سے ہم آہنگی کرتے ہوئے بھی ایک شخص مکمل معنوں میں مسلمان بن سکتا ہے۔ مگر اس قسم کی زندگی کے جائز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی پہلے یہ اعلان کرے کہ اس کا سابقہ عقیدہ غلط تھا اور اب وہ اس کو غلو ( انتہا پسندی ) قرار دے کر اسے چھوڑ رہا ہے۔ صنعتی ترقی جدید صنعتی انقلاب کا آغاز یورپ میں ہوا۔ بعد کو وہ امریکہ پہنچا۔ مگر اس سلسلہ میں ریسرچ کا زیادہ کام امریکہ میں ہوا۔ اور اب بھی ریسرچ میں امریکہ ہی سب سے آگے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعد کے دور میں صنعتی ترقی کا زیادہ بڑا درجہ امریکہ کو مل گیا۔
ترقی کا بہت گہرا تعلق ریسرچ سے ہے۔ امریکہ کو جن چیزوں کی ایجاد کا سہرا حاصل ہے ان میں سے ایک موٹر کار ہے۔ موٹر کار سب سے پہلے 19 ویں صدی کے آخر میں امریکہ میں تیار کی گئی۔ اگر چہ یہ بات ابھی تک نزاعی ہے کہ کار کا پہلا موجد کون تھا۔ مگر اس سلسلہ میں جن چند لوگوں کے نام لیے جاتے ہیں ان سب کا تعلق امریکہ سے ہے۔
پہلی کار اپنی شکل کے اعتبار سے موجودہ زمانہ کے سائیکل رکشا سے بظاہر بہت کم مختلف تھی۔ مگر یہ ابتدائی کار اگر آج کسی کے پاس ہو تو اس کی قیمت انتہائی مہنگی رولس رائس کار سے بھی زیادہ ہوگی۔ اس دنیا میں کچھ چیزیں اپنی کوالٹی کے اعتبار سے اہم ہوتی ہیں اور کچھ چیزیں وہ ہیں جن کو ان کی تاریخ اہم بنا دیتی ہے۔
اسٹیم انجن سے چلنے والے سمندری جہاز اور ٹرینیں سب سے پہلے برطانیہ میں بنائی گئیں ۔ مگر کار اور ہوائی جہاز کی ایجاد کا سہرا امریکہ کے سر ہے۔ ہندوستان کی سڑکوں پر بھی لاکھوں کاریں دوڑتی ہیں اور امریکہ کی سڑکوں پر بھی ۔ مگر دونوں میں بہت زیادہ فرق ہے۔ میں نے دیکھا کہ امریکہ میں کاروں کی کثرت کے باوجود فضائی کثافت کی وہ حالت نہیں جو بمبئی اور دہلی جیسے ہندوستانی شہروں میں پائی جاتی ہے ۔ دوسرا فرق سڑک کا ہے۔ میں نے اپنے سفروں کے درمیان پایا کہ امریکہ کے گاؤں کی سڑک بھی
‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues