Al-Risala · August 1998 · page 27

تیسرا آپشن نہیں

الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۲۷

یہ مسئلہ صرف امریکہ کے مسلمانوں کا نہیں، بلکہ ہر جگہ کے مسلمانوں کا ہے۔ موجودہ صورت حال یہ ہے کہ مسلمان مسلم اکثریت کے ملکوں میں تو احساسیِ وطنيت کے ساتھ رہتے ہیں۔ مگر مسلم اقلیت کے ملکوں میں وہ دوسرے باشندوں کے ساتھ اپنے آپ کو احساسِ وطنيت میں شریک نہ کر سکے۔ یہ صورتِ حال میرے نزدیک درست نہیں۔

میں نے کہا کہ آپ کو جاننا چاہیے کہ آپ جس ملک میں آباد ہیں وہاں اگر آپ کے کچھ حقوق ہیں تو اس کے ساتھ لازمی طور پر آپ کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں۔ اگر آپ کسی ملک میں وہاں کے دستور کے مطابق اپنے حقوق لینا چاہتے ہیں تو عین اسی دستور کے مطابق آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس معاملہ میں آپ جیسے لوگوں کے لیے کوئی تیسرا آپشن نہیں ۔ قرآن کے مطابق ، مسلمانوں کو یا تو اپنے عہد کو پورا کرنا ہے یا عہد کو فریق ثانی کی طرف لوٹا دینا ہے (الانفال ۵۸)

مسلمان خواہ امریکہ میں ہوں یا کسی اور ملک میں، وہ وہاں ایک معاہدہ وطنيت کے تحت ہیں، یہ معاہدہ کہیں تحریری صورت میں ہے اور کہیں غیر تحریری صورت میں۔ تاہم شرعی طور پر ان دونوں قسم کے معاہدوں میں کوئی فرق نہیں۔ شرعی اعتبار سے غیر تحریری معاہدہ کی پابندی بھی اتناہی ضروری ہے جتنا کہ تحریری معاہدہ کی پابندی۔ بظاہر معاہدہ کو باقی رکھنا اور اندر اندر اس کے خلاف عمل کرنا ایک ایسا فعل ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔

دو عملی کا یہی معاملہ خود مسلم ملکوں میں بھی ایک اور صورت میں پایا جاتا ہے۔ موجودہ زمانہ میں بعض انتہا پسند مسلم مفکرین نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اسلام ایک مکمل نظام ہے اور وہ ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ یعنی آپ کو نماز ادا کرنے کے ساتھ حکومت کو بھی لازمی طور پر اسلامی بنانا ہے۔ اگر آپ نماز، روزہ کریں مگر حکومت اور سلطنت کو اسلامائز نہ کریں تو آپ کی زندگی باطل زندگی ہوگی اور آخرت کی نجات آپ کے حصہ میں نہیں آئے گی۔

نوجوانوں کی ایک پوری نسل اس نظریہ سے متاثر ہوئی۔ اور وہ اپنے ملک کے مسلم حکمرانوں سے ٹکرا گئی، کیونکہ ان کے عقیدہ کے مطابق، یہ مسلم حکمراں طاغوتی حکمراں تھے نہ کہ حقیقۃً اسلامی حکمراں۔ اس کے نتیجہ میں ان مسلم حکمرانوں نے ایسے مسلمانوں کو سختی سے کچل ڈالنے کی پالیسی اختیار کی۔ یہ تشدد انقلابی مسلمانوں کے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔ چنانچہ انھوں نے دھیرے دھیرے دو عملی کی پالیسی اختیار کر لی یعنی فکری

‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues

Printed page