فرق کیا ہے
الرسالہ، اگست ۱۹۹۸، صفحہ ۳۰
دہلی کی سڑکوں سے بہتر تھی۔ امریکہ میں آپ ۵۰۰ میل کا سفر کر کے بھی اپنی منزل پر تازہ دم اتر سکتے ہیں جبکہ ہندوستان کا یہ حال ہے کہ اگر آپ دہلی سے یوپی یا ہریا کی طرف جائیں توصرف ۵۰میل کے سفر پر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہو جائیں گے۔
فرق کیا ہے
انڈیا اور امریکہ میں جو غیر معمولی فرق ہے اس کی ایک علامتی مثال یہ ہے کہ انڈیا میں جب آپ دکان سے کوئی چیز خریدیں تو اس کے کیش میمو پر یہ لکھا ہوا ہوگا کہ ــــ ایک بار فروخت کیا ہوا سامان واپس نہیں لیا جائے گا:
Goods once sold will not be taken back.
اس کے برعکس امریکہ کے دکان دار قانونی طور پر پابند ہیں کہ اگر کوئی کسٹمَر ۳۰ دن کے اندر خریدی ہوئی چیز کو واپس کرنے جائے تو دکان دار اس کو لینے سے انکار نہیں کر سکتا، بشر طیکہ وہ چیز نہ غیر استعمال شدہ حالت میں ہو۔
جب یہ قانون پاس کیا گیا تو امریکہ کے دکان داروں نے ایسا نہیں کیا کہ وہ ہڑتال اور بند کا ہنگامہ شروع کر دیں جیسا کہ ایسے مواقع پر ہندوستان جیسے ملکوں میں ہوتا ہے۔ اس کے برعکس انھوں نے یہ کیا کہ اپنے سامان اور سروس کی کوالٹی اور بھی زیادہ اچھی بنانے پر دھیان دینے لگے تاکہ گاہک ان کے سامان سے اتنا مطمئن ہو کہ خریدنے کے بعد وہ دوبارہ اس کو واپس کرنے کے لیے ان کے یہاں آنے کی ضرورت ہی نہ سمجھے۔
یہ صحت مند سماج کی پہچان ہے۔ صحت مند سماج کی ایک تعریف یہ ہے کہ اس کا دھیان ہمیشہ اپنے آپ کو زیادہ بہتر بنانے پر ہوتا ہے۔ دوسروں سے عدم اعتراف کی شکایت کرنا یا دوسروں کو منوانے کے لیے ان سے نزاع کرنا یہ صحت مند معاشرہ کا مزاج نہیں۔ اس علامتی مثال پر غور کیا جائے تو اس سے ترقی یافتہ سماج اور غیر ترقی یافتہ سماج کا فرق پوری طرح سمجھ میں آجائے گا۔ انتخابی پالیسی امریکہ کے سفر میں مسلمانوں کی ایک میٹنگ میں مجھ سے انڈیا کے مسلمانوں کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ ایک سوال یہ تھا کہ اس ماہ انڈیا میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس میں
‹ Previous page Next page › Contents of August 1998 All issues