سفر امریکہ - ۲
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۸، صفحہ ۳۲
ایک ہندوستانی ماہہ میں "امریکہ میں ایک شاندار مسجد شہید کر دی گئی" عنوان سے ایک مضمون چھپا تھا۔ اس کا ایک حصہ یہ تھا :
" ان دنوں امریکہ اسلام دشمنی میں سرفہرست ہے۔ حالیہ چند مہینوں میں اسلام اور مسلمانوں کی توہین کے سلسلہ میں دو فلمیں امریکہ میں تیار کی گئی ہیں۔ ایک کا نام "سچا جھوٹ" (True Lies) جو ان دنوں ہندوستان کے تین بڑے شہروں دہلی، آگرہ اور علی گڑھ میں انگریزی اور ہندی زبانوں میں دکھائی جارہی ہیں۔ احتجاج کے باوجود حکومت ہند اس اسلام دشمن فلم پر پابندی عائد کرنے سے قاصر ہے۔ وجہ حکومت کے ذمہ داران جانیں۔ دوسری فلم ہے "امریکہ میں جہاد (Jihad in America) یہ فلم ۲۱ نومبر ۱۹۹۴ امریکی ٹیلی ویژن کے (P.B.S. Channel) پر پورے امریکہ میں دکھائی گئی ہے فلم کا خالق (Steven Emersion) دنیا میں اسلام دشمنی کے لیے مشہور ہے۔
بنگلور کے انگریزی نیم ماہی جریدہ "دلت وائس" (Dalit Voice) مورخہ ۱۔ ۱۵ مارچ ۱۹۹۵ کے شمارہ میں شمالی امریکہ کی اسلامی تنظیم "دائرہ اسلام" کے صدر محترم جناب عبد الملک کا ایک مراسلہ شائع ہوا ہے جس میں موصوف نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شمالی امریکہ کے "یو با شہر" (Yuba City) میں ایک مسجد جو پچھلے چار سال سے زیر تعمیر تھی اور اب مکمل ہو چکی تھی، یکم ستمبر ۱۹۹۴ میں مسلمانوں سے نفرت کے اظہار کے طور پر امریکی حکومت نے جلا کر خاک کر دی ۔ (إنّا للہ وانا الیہ راجعون)۔ اس شہر میں تقریبا ایک سو سے زیادہ مسلمان خاندان آباد ہیں۔ جن میں اکثریت پاکستانی مسلمانوں کی ہے جنہوں نے یو باشہر کو اپنا وطن ثانی بنایا تھا۔ تین سو مسلمانوں پر مشتمل مسلمانوں کی یہ قوم یہاں ۱۹۵۰ سے آباد ہے جن کا ذریعہ معاش کاشت کاری ہے۔ اور یہ تمام مسلمان اسی مسجد میں روزانہ پانچ وقت خدا کے حضور میں سر بسجودہوتے تھے۔ لیکن دہشت گرد یہودیت و عیسائیت کے تنگنائے میں گھرا ہوا امریکہ مسلمانوں کی یہ دینی علامت بھی برداشت نہیں کر سکا ۔ " (رفیق منزل، اپریل ۱۹۹۵) روم میں ۱۹۶۰ میں اولمپک کھیل ہوئے تھے۔ اس میں باکسنگ کے چیمپئن محمد علی کلے، سابق نام (Cassius Marcellus Clay) کو سونے کا تمغہ ملا۔ اس کو لے کر وہ اپنے وطن لوئی لے (Louisville) پہنچا۔ یہاں وہ جوش مسرت میں ایک سفید فام نام ہوٹل (all-white restaurant) میں چلا گیا۔ یہ سفید فام لوگوں کے لیے مخصوص تھا۔ ایک سیاہ فام
‹ Previous page Next page › Contents of September 1998 All issues