Al-Risala · October 1998 · page 4

دانش مند کون

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۸، صفحہ ۴

دانش مند کون

عن شداد بن اوس قال قال رسول الله ﷺ الكيس من دان نفسه وعمل لما بعد الموت والعا جز من اتبع نفسه هواها وتمنى على الله (المشكاة المصابيح الجزء الثالث صفحه ١٤٥٤) حضرت شداد ابن اوس کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ دانش مند وہ ہے جو نفس پر قابو رکھے اور موت کے بعد والی زندگی کے لئے عمل کرے ۔ اور عاجز وہ ہے جو خواہشات کی پیروی کرے ۔ اور اللہ پر جھوٹی امیدیں قائم کرے ۔ جب آدمی کے اندر ایمان زندہ ہو تو اس کا حال یہ ہوتا ہے کہ زیادہ عمل کرنے کے بعد بھی وہ اپنے کو کم سمجھتا ہے ۔ اس کا یہ احساس اس کو سر تا پا عمل بنا دیتا ہے۔ نیکی کے ہر موقع پر وہ نیک کرداری کا ثبوت دیتا ہے ۔ اس کے لئے نا ممکن ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے قول و عمل کو خدائی احکام کے تابع نہ کرے ۔ اس کا زندہ ایمان اس کے لئے قول طیب اور عمل صالح کی ضمانت بن جاتا ہے۔

مگر جو لوگ ایمانی کمزوری کا شکار ہوں، ان کے اندر اس قسم کا طاقتور جذبہ باقی نہیں رہتا۔ اب خدا کے احکام ان کے رہنما نہیں ہوتے بلکہ ان کی خواہشات ہی ان کے لئے رہنما بن جاتی ہیں۔ اب انہیں یہ فکر نہیں ہوتی کہ جب بھی وہ بولیں تو سچ بولیں۔ وہ اپنے عمل کو عمل صالح کا مصداق ثابت کریں۔

اس دوسری قسم کے لوگ وہ ہیں جو انسانیت کی سطح سے گر کر حیوانیت کی سطح پر آجاتے ہیں ۔ ان کو اپنی خواہشات کے سوا کسی اور چیز کی فکر نہیں ہوتی ۔ وہ اپنے تمام اوقات اور اپنی تمام صلاحیتوں کو اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے لگا دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے

‹ Previous page Next page › Contents of October 1998 All issues

Printed page