Let us agree to disagree
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۸، صفحہ ۴۹
جرنلسٹ بھی موجود تھے انہوں نے شراب کے بارے میں اسلام کے نقطۂ نظر پر انٹرویو لیا۔ اس سلسلہ میں شراب کا اسلامی حکم بتایا گیا۔
۴- انگریزی اخبار مڈ ڈے (نئی دہلی) کے ایڈیٹر مسٹر جان پال نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو مڈ ڈے کے شمارہ ۱۳ جولائی ۱۹۹۸ میں چھپ چکا ہے۔ اس انٹرویو کا عنوان یہ تھا The nuclerar bomb has no religion ۵- ہندی ہفتہ وار انڈین جنگ کے ایڈیٹر آلوک موہن نے یکم اگست ۱۹۹۸ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر آزادی کے بعد کے پچاس سال سے تھا۔ اس مدت میں ملک نے کیا کھویا کیا پایا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ اس مدت میں ملک نے پایا بہت کم اور کھویا بہت زیادہ۔
۶- زیڈ ٹی وی کی ٹیم ۴ اگست کو اسلامی مرکز میں آئی، اور صدر اسلامی مرکز کا انٹرو ویو لیا۔ سوالات کا تعلق ملک اور ملت دونوں قسم کے مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ملکی ترقی اور سماجی تعمیر کے لئے سب سے اہم چیز ایجوکیشن ہے۔ ملک کے بیشتر لوگ اگر تعلیم یافتہ ہو جائیں تو ملک کے مسائل اپنے آپ حل ہو جائیں گے۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1998 All issues