متفرق ات سفر
الرسالہ، فروری ۱۹۹۸، صفحہ ۴۹
۲۱- ۵ نومبر ۱۹۹۰ء کو دور درشن کی ٹیم نے صدرِ اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع 'گاندھی اور نیا ہندوستان تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ گاندھی کا نان وائلنس کا اصول فطرت کا ایک اصول ہے ۔ اور اسی کی بنیاد پر ہندستانی سماج کی نئی تعمیر کی جاسکتی ہے ۔ ۲۲- ٹی وی ٹوڈے (نئی دہلی) نے ۸ نومبر ، ۱۹۹۰ء کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس سے تھا کہ عورت اور مرد کو اسلام میں کیا درجہ دیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ اسلام میں عورت اور مرد دونوں کو برابر کا درجہ حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مسجدوں میں نماز کے لیے عورتوں کو اجازت ہے۔ مگر اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ زیادہ نہیں جاسکتی ہیں ، اس لیے مسجد میں جانا ان کے لیے لازمی نہیں قرار دیا گیا ہے۔ ۲۳- جین سماج (آچاریہ تلسی گروپ) کی طرف سے ۷ نومبر ، ۱۹۹۰ء کو راج گھاٹ نئی دہلی میں ایک جلسہ ہوا۔ اس کا موضوع ملک میں بڑھتا ہوا بھرشٹا چار اور اس کا حل تھا۔ صدرِ اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس جلسہ میں شرکت کی اور موضوع پر اسلامی نقطہ نظر سے اظہار خیال کیا۔ ۲۴- نینی تال کے امشٹ پبلک اسکول کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے نینی تال کا سفر کیا۔ وہاں دو بڑے پروگراموں میں خطاب کیا اور بہت سے لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ یہ سفر ۱۲ - ۱۴ نومبر ۱۹۹۰ء کو ہوا۔ اس کی روداد ان شاء اللہ سفر نامہ کے ساتھ شائع کر دی جائے گی۔ ۲۵- ادھیاتمک سادھناکیندر(مہرولی،دہلی)میں ، دہلی) میں ۱۶ نومبر ، ۱۹۹۰ء کو دگمبر جین کی طرف سے ایک جلسہ تھا۔ اس کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور روحانیت کے موضوع پر ایک تقریر کی۔
۲۶- گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ۱۹ نومبر ۱۹۹۰ء کو تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ایک اجتماع ہوا۔ اس کا موضوع تھا : آئیڈیل اور پریکٹیکل کا درجہ اسلام میں ۔ اس موضوع پر صدرِ اسلامی مرکز نے ایک تقریرکی اورقرآن وحدیث کی روشنی میں اس موضوع کی وضاحت کی۔ اس تقریر کاٹیپ مرکز میں موجود ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1998 All issues