Al-Risala · June 1999 · page 40

Prima facie it stands rejected.

الرسالہ، جون ۱۹۹۹، صفحہ ۴۰

اس کوشش کے غیر معمولی نتائج بر آمد ہونے لگے۔ ۱۹۹۲ کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کا رک جانا میری انہی کوششوں کا ایک براہ راست نتیجہ ہے۔

مگر عین اس وقت آپ کی جماعت کے لوگوں نے میرے خلاف اندھی دشمنی کے نتیجہ ۔ میں تصویر کے جھوٹے شوشہ کو لے کر ایک ایسا عمومی ہنگامہ کھڑا کیا جو عملی طور پر میرے پورے دعوتی منصوبہ کو تہہ و بالا کر دینے کے ہم معنی تھا۔ آپ کی جماعت کے لوگوں نے ملک کے اندر اور ملک کے باہر بہت بڑے پیمانہ پر مجھ کو اس طرح بد نام کرنے کی کوشش کی کہ مسلمانوں کی نظر میں میری تصویر اس طرح بگڑ جائے کہ وہ میرے پروگراموں میں شرکت یا تعاون سے توحش کرنے لگیں۔

آپ کی جماعت کے لوگ میرے خلاف دشمنی میں اتنے اندھے ہو گئے کہ انہیں یاد نہ رہا کہ وہ اپنی اس مہم سے صرف ایک شخص کو بدنام نہیں کر رہے ہیں بلکہ موجودہ زمانہ میں اسلامی دعوت کے ایک اہم اور دور رس منصوبہ کو معطل کرنے کی کوشش کے مجرم بن رہے ہیں۔ مجھے ۔ یقین ہے کہ آپ کی جماعت کی یہ مذموم کوشش یقینا بے اثر ہو کر رہ جائے گی۔ اور اللہ کی مدد سے یہ دعوتی عمل بدستور جاری رہے گا۔ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملہ میں آپ کی جماعت کے لوگوں نے اس گناہ عظیم کا ارتکاب کیا ہے جس کو قرآن میں صد عن سبیل اللہ (الاعراف ۴۵) کہا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی پوری جماعت براہ راست یا بالواسطہ طور پر اس سنگین جرم کی مجرم بن چکی ہے، الا یہ کہ یہ لوگ اپنے اس جرم کا اسی طرح کھلے طور پر اعتراف کریں جس طرح انہوں نے کھلے طور پر اس جرم کا ارتکاب کیا تھا۔

دعاگو وحید الدین ۲۳ اپریل ۱۹۹۹ M. A. Jameel Ahmad. Islamic Foundation Trust 78, Perambur High Road, Madras-600 012 Tel. 6424401,6421101, (Fax-4835120)

‹ Previous page Next page › Contents of June 1999 All issues

Printed page