Al-Risala · July 1999 · page 50

ایک سیاسی جائز ہ

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۹، صفحہ ۵۰

لگائے گئے اور پاکستان میں اسلام کے نعرے۔ اور کسی نعرہ کو سماجی اتحاد کے لئے استعمال کرنا صرف اس وقت ممکن تھا جب کہ وہاں لمبی مدت تک فکری تحریک کا کام کیا جائے، سماج کے افراد اس سے متاثر ہوں۔ اور سماج میں پیش نظر منصوبہ کے موافق ضروری ذہنی فضا تیار ہو جائے۔

یہ کام اس حد تک ہو کہ پورا سماج مطلوب اسکیم کو قبول کرنے کے لئے فکری اور مزاجی طور پر تیار ہو جائے۔ دوسرے لفظوں میں فطرت کے مطابق اصلاح کا اصول یہ ہے کہ۔۔۔ پہلے ایجوکیشن، اس کے بعد اقدام۔ یہی کسی اصلاح کی صحیح ترتیب ہے۔ مگر انڈیا اور پاکستان میں جو ہوا وہ انگریزی مثل کے مطابق، گاڑی کو گھوڑے کے آگے باندھنے کے ہم معنی تھا۔ اور جو لوگ اپنی گاڑی کو گھوڑے کے آگے باندھیں۔ ان کی گاڑی اس عالم اسباب میں کبھی چلنے والی نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1999 All issues

Printed page