Al-Risala · November 1999 · page 50

No defence is higher then education

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۹، صفحہ ۵۰

لئے ایک ذمہ داری سمجھیں نہ کہ کوئی ذاتی حق کا معاملہ۔ وہ اس بارے میں آخری حد تک سنجیدہ ہوں کہ انھیں اپنے اختیار کو ذاتی خواہش کے تحت استعمال نہیں کرنا ہے بلکہ اس کو خدا کی مرضی کے تحت استعمال کرنا ہے۔ وہ پورے شعور کے ساتھ اس حقیقت کو اپنے ذہن میں تازہ رکھیں کہ انھیں اپنے ہر قول و عمل کے لئے خدا کی عدالت میں اپنا حساب دینا ہے جہاں انصاف کے سوا کسی بھی دوسری چیز کی کوئی قیمت نہ ہوگی۔

دونوں فرقوں کو یہ جاننا چاہیے کہ انھیں یہ سیاسی موقع اس لئے دیا گیا ہے کہ وہ خدا کی زمین کو سنواریں نہ کہ اس کو بگاڑیں۔ وہ خدا کے بندوں کو انصاف دیں نہ کہ انھیں اپنے ظلم کا نشانہ بنائیں ۔ وہ تمام انسانوں کو راحت پہنچائیں نہ کہ انھیں نئے نئے مسائل میں الجھا دیں ، وہ ملک کے وسائل کو ملک کی مثبت تعمیر میں لگائیں، نہ کہ اس کو اپنے ذاتی عیش یا ذاتی برتری کے لئے استعمال کریں۔ وہ ان مواقع کو خدا کی امانت سمجھیں نہ کہ ذاتی ملکیت۔

صبح کو جب سورج طلوع ہوتا ہے تو وہ اس بات کا پیغام دیتا ہے کہ مالک کائنات تمہاری نگرانی کر رہا ہے۔ ہر روز جب رات آتی ہے تو وہ یہ پیغام لاتی ہے کہ تمہارا عروج بھی لازماً زوال کا شکار ہوگا۔ زمین کی مسلسل گردش بتا رہی ہے کہ اس دنیا میں نہ کسی کی زندگی کے لئے ٹھہراؤ ہے اور نہ کسی کی سیاسی اقتدار کے لئے۔ یہ گویا دونوں گروہوں کے لئے ، اور اس طرح تمام انسانوں کے لئے فطرت کی زبان میں خدا کی ایک چیتاؤنی ہے۔ دانش مند وہ ہے جس کے لئے یہ چیتاؤنی اس کی اصلاحِ حال کا ذریعہ بن جائے اور نادان وہ ہے جو اس چیتاؤنی کو نظر انداز کر دے ، اس کے لئے ذلت اور ناکامی کے سوا کوئی دوسرا انجام نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1999 All issues

Printed page