Al-Risala · December 1999 · page 43

When pen is lost everything is lost

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۹، صفحہ ۴۳

انھیں عرب ممالک میں جارہے ہیں تاکہ ان شہروں کی ترقی میں اپنا حصہ لے سکیں۔ انھوں نے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ پہلے تمام ڈھائی ہوئی مسجدوں کو ان کی سابق جگہ پر دوبارہ تعمیر کرو، اس کے بعد ہم تمھارے ملکوں میں آئیں گے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بابری مسجد (اجودھیا) کے معاملہ میں جو مسلک میں نے اختیار کیا وہ عین وہی تھا جو عقل اور شریعت کا تقاضا ہے۔ بابری مسجد کے سلسلہ میں بنیادی بات یہ ہے کہ وہ عام مسجدوں کی طرح ایک مسجد نہیں۔ بلکہ آغاز ہی سے وہ ایک نزاعی مسجد کی حیثیت رکھتی تھی۔ اور کسی بھی نزاعی معاملہ میں عقل اور شریعت دونوں کا تقاضا ہے کہ اس کو حکمت اور تدبر کے ذریعہ حل کیا جائے نہ کہ غوغا آرائی کے ذریعہ۔ بابری مسجد کی مخصوص حیثیت کو بتانے کے لئے یہاں میں صرف ایک حوالہ نقل کرتا ہوں۔ مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کے والد (مولانا حکیم سید عبد الحي صاحب) کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے ”ہندوستان اسلامی عہد میں‘‘۔ وہ ۱۹۷۲ میں (عربی میں) حیدر آباد سے اور ۱۹۷۳ میں (اردو میں) لکھنؤ سے شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کے ساتھ مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کا ایک مبسوط مقدمہ شامل ہے۔ اس میں انھوں نے اس کتاب کے بارے میں یہ الفاظ درج کئے ہیں: ”ہم اہلِ ملک کے سامنے یہ قیمتی تحفہ اور تاریخی دستاویز پیش کرتے ہوئے مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ ‘‘ (صفحہ ۲۴) اس کتاب کے ایک باب کا عنوان ہے ”ہندوستان کی مسجدیں‘‘۔ اس باب میں ”بابری مسجد اجودھیا‘‘ کے ذیلی عنوان کے تحت یہ سطریں درج ہیں: ”یہ مسجد بابر نے اجودھیا میں تعمیر کی تھی، جسے ہندو رام چندر جی کی جائے ولادت کہتے ہیں، ان کی بیوی سیتا کا ایک واقعہ مشہور ہے، کہا جاتا ہے کہ سیتا کا یہاں ایک مندر تھا، جہاں وہ رہتیں اور اپنے شوہر کے لئے کھانا پکاتی تھیں، اسی جگہ بابر نے ۹۲۳ھ میں یہ مسجد تعمیر کی۔ ‘‘ (صفحہ ۱۴۱) حقیقت یہ ہے کہ بابری مسجد کا مسئلہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک انتہائی نازک مسئلہ تھا۔ لازم تھا کہ اس معاملہ میں خاموش تدبیر کا انداز اختیار کیا جائے۔ ۱۹۴۷ کے بعد ابتدائی دور میں ملک کے بڑے علما نے ایسا ہی کیا۔ بعد کے زمانے میں بد قسمتی سے یہ مسئلہ کچھ غوغا پسند مسلمانوں کے ہاتھ میں آگیا۔ ان کی ناعاقبت اندیشانہ ہنگامہ آرائیوں نے اس مسئلہ کو خطر ناک حد

‹ Previous page Next page › Contents of December 1999 All issues

Printed page