Al-Risala · December 1999 · page 49

When pen is lost everything is lost

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۹، صفحہ ۴۹

تعمیر ہند، وغیرہ۔ الر سالہ فورم بمبئی کا کنٹیکٹ نمبر یہ ہے : 462501 ۸۔ آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی نے ۸ جولائی ۱۹۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع اسلام اور امن تھا۔ گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ اسلام میں دفاع کے سوا کوئی اور جنگ جائز نہیں۔

۹۔ مسوری میں لال بہادر شاستری ایڈ منسٹر بیٹو اکیڈمی کے تحت ۲۵ جولائی ۱۹۹۹ کو ایک انٹرویو ڈائیلاگ ہوا۔ اس میں وہ لوگ شریک تھے جو آئی اے ایس کرنے کے بعد پروفیشنل ٹریننگ کے لئے یہاں آتے ہیں۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور اسلامی تعلیمات پر تقریر کی اور لوگوں کے سوالات کے جواب دئے۔ مزید تفصیل سفر نامہ کے تحت آئے گی۔

۱۰۔ ۳۱ اگست ۱۹۹۹ اکوزی ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ ہندوستان کی مسلم خواتین کے بارے میں تھا۔ سوالات کا خلاصہ یہ تھا کہ ہندوستان کی مسلم خواتین سیاسی شعور کے اعتبار سے کس درجہ پر ہیں۔ کیا حال میں ان کے اندر کوئی نئی سیاسی بیداری آئی ہے۔ اور الیکشن ستمبر ۱۹۹۹ میں کیا وہ کوئی اہم رول ادا کریں گی۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ اسلام میں عورتوں کے لئے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت ہے۔ اس لئے ہر دور میں مسلم خواتین اپنا یہ رول ادا کرتی رہی ہیں۔ موجودہ صدی کے آغاز میں مولانا محمد علی وغیرہ نے جب خلافت تحریک اٹھائی تو اس وقت سارے ہندوستان میں یہ نغمہ گونج رہا تھا: بولین اما محمد علی کی جان بیٹا خلافت پہ دے دو۔ تاہم مجھے امید نہیں کہ اگلے الیکشن میں مسلم خواتین کوئی بڑا رول ادا کریں گی۔ اس کا سبب یہ ہے کہ پورا ملک، اقلیت اور اکثریت دونوں، سیاسی شعور میں ابھی بہت پیچھے ہے۔ ابھی ہمارے یہاں حقیقی جمہوریت نہیں آئی۔ ایسی حالت میں یہاں نہ مسلم خواتین سے کوئی بڑا رول متوقع ہے اور نہ غیر مسلم خواتین سے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1999 All issues

Printed page