کردار کا کرشمہ
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۰، صفحہ ۱۴
اپنی سیٹ ہے۔ وہ جب چاہے جس سیٹ پر بیٹھ جائے۔ اسی حقیقت کو ایک انگریزی مقولہ میں اس طرح کہا گیا ہے کہ ”ٹاپ کی جگہ ہمیشہ خالی رہتی ہے“: There is always room at the top اعلیٰ کردار کا کرشمہ صرف کچھ لوگوں کے لئے مخصوص نہیں۔ ہر آدمی یہ کرشمہ پیدا کر سکتا ہے۔ شرط صرف یہ ہے کہ وہ اس کی ضروری قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہو۔ صاحب کرشمہ آدمی پیٹ سے پیدا نہیں ہوتا۔ وہ اپنی ذاتی محنت سے بنتا ہے۔ محنت اور لگن اور منصوبہ بند تیاری اس کی لازمی قیمت ہے۔ جو آدمی یہ قیمت ادا کرے وہ یقینی طور پر اعلیٰ کردار کا حامل انسان بن جائے گا جس کو کرشمہ ساز انسان کہا جاتا ہے۔ اور ٹاپ کی جگہ ہر دن ایسے اعلیٰ افراد کا انتظار کر رہی ہے۔ کریب (Crabbe) نے درست طور پر کہا ہے کہ : امتیاز ہر اس آدمی کے لئے قابل حصول ہے جو اس کے لئے کوشش کا ارادہ رکھتے ہوں:
Excellence is attainable by all who have the will to strive for it. چند سال پہلے کی بات ہے۔ ایک صاحب کا ٹیلی فون میرے پاس آیا۔ انہوں نے خوشی کے لہجے میں کہا کہ آج مجھے غلامی کی زندگی سے نجات مل گئی۔ مزید پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ اب میں گورنمنٹ سروس سے ریٹائر ہو چکا ہوں۔ اب میں اس قابل ہو گیا ہوں کہ آزاد زندگی گزاروں۔ اصل یہ ہے کہ ہر انسان کے اندر سب سے طاقتور جذبہ انا (Ego) کا جذبہ ہے۔ عام زندگی میں آدمی جو کچھ کرتا ہے آزادانہ طور پر کرتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ میں کسی کا پابند نہیں۔ مگر سرکاری ملازمت میں آدمی کو اپنے افسر کا اور دوسرے ملازمین کا لحاظ کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے ملازمت کی زندگی اس کو پابندی کی زندگی دکھائی دیتی ہے۔ آزاد پیشے میں اس کی انا مجروح نہیں ہوتی۔ مگر سرکاری ملازمت میں بار بار اس کو اپنی انا مجروح ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ آدمی آزاد پیشے میں بھی کام کرتا ہے اور ملازمت میں بھی۔ اگر اس کا شعور اس طرح زندہ ہو کہ وہ چیزوں کو انا کا مسئلہ نہ بنائے تو ملازمت کی زندگی بھی اس کو اسی طرح با عزت زندگی نظر آئے گی جس طرح آزاد پیشہ اس کو با عزت زندگی معلوم ہوتا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2000 All issues