It is like transfering of seat from God to man.
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۰، صفحہ ۴۸
غیر انڈین اسلام کوئی چیز نہیں۔ اسلام وہی ہے جو قرآن اور سنت پر مبنی ہو۔ ۱۲۔ ایک صاحب اپنے خط مورخہ ۱۷ جنوری میں لکھتے ہیں ”مجھے غصہ بہت آتا تھا۔ ایک ڈاکٹر صاحب نے آپ کی کتاب ”کتاب زندگی“ مجھے پڑھنے کے لئے دی۔ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ میرا غصہ ختم ہو گیا۔ میں نے بہت سے علماء کو پڑھا ہے، سب کے سب لڑنے جھگڑنے والی باتیں کرتے ہیں۔ “ اس طرح کے خطوط اکثر ڈاک سے ملتے ہیں۔ یہ خط اس کی صرف ایک مثال ہے۔ (محسن علی علانی، ٹنڈو محمد خاں، ضلع حیدر آباد، سندھ، پاکستان) ۱۳۔ الرسالہ مشن کے تحت شروع سے اس پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ ملت کا نمبر ایک مسئلہ تعلیم ہے۔ تعلیم تمام اصلاحات کی جڑ ہے۔ اب خدا کے فضل سے الرسالہ مشن سے متاثر افراد جگہ جگہ چھوٹے اور بڑے تعلیمی ادارے قائم کر رہے ہیں۔ دینی مدرسے بھی اور سیکولر اسکول بھی۔ اس کام کی اہمیت کی بنا پر ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تعمیری کام میں مشغول ہوں۔
۱۴۔ ایک نئی کتاب تیار ہو رہی ہے۔ اس کے تین حصے ہوں گے۔ مطالعہ قرآن، مطالعہ حدیث، مطالعہ سیرت۔ اس کا ایک حصہ مطالعہ سیرت تیار ہو کر شائع کیا جا چکا ہے۔ اب مطالعہ قرآن تقریباً لکھا جا چکا ہے۔ اس کے بعد انشاء اللہ مطالعہ حدیث کی ترتیب عمل میں آئے گی۔ یہ تینوں اجزاء اولاً الگ الگ شائع کئے جائیں گے۔ اور پھر ان کا مجموعہ ایک مکمل کتاب کی صورت میں انشاء اللہ مطالعات اسلامی کے نام سے شائع کیا جائے گا۔ ۱۵۔ امریکہ کا حلقہ الرسالہ، خدا کے فضل سے الرسالہ مشن کو انٹرنیٹ پر لانے میں کامیاب ہوا ہے۔ چنانچہ ساری دنیا میں لوگ انٹرنیٹ کے ذریعہ الرسالہ کے مضامین پڑھ رہے ہیں۔ ان پڑھنے والوں کے تاثرات تقریباً ہر روز موصول ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں سے جو جواب طلب ہوتے ہیں ان کا جواب بھی انٹرنیٹ کے ذریعہ دیا جاتا ہے۔ مقابل کے صفحہ پر دو خط کا خلاصہ دیا جا رہا ہے جو ہمیں بذریعہ انٹر نیٹ ملا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2000 All issues