Al-Risala · April 2000 · page 47

It is like transfering of seat from God to man.

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۰، صفحہ ۴۷

جدوجہد ہے نہ کہ قتال۔ اسلام کے پیغمبروں کو قرآن میں رحمۃ للعالمین کہا گیا ہے۔ اسلام کی تمام تعلیمات امن اور رحمت کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ اسلام کا طریقہ کار پرامن طریقہ کار ہے نہ کہ تشددانہ طریقہ کار۔

۹۔ مسٹر اشوک کمار اور جھا اور بی ڈی ایس گوتم نے ۱۶ فروری ۲۰۰۰ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو آل انڈیا ریڈیو (نئی دہلی) کے لئے تھا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تراپولیشن کنٹرول سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ انڈیا میں اصل مسئلہ اضافہ آبادی کا نہیں ہے بلکہ معاشی مواقع کی کمی کا ہے۔ چنانچہ شہروں کی آبادی بڑھ رہی ہے جب کہ دیہاتوں میں برعکس نقشہ نظر آتا ہے۔ بڑھے ہوئے کرپشن کی وجہ سے دیہاتوں میں تعمیر وترقی کا کام نہ ہوسکا۔ چنانچہ لوگ مجبور ہو کر شہروں کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ اضافہ آبادی در اصل شہروں کا مسئلہ ہے نہ کہ ملک کا مسئلہ۔

۱۰۔ بی۔ ڈی۔ ایس گوتم اور اشوک کمار اور جھا نے ۱۶ فروری ۲۰۰۰ کو آل انڈیا ریڈیو کے لئے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ ترمسلمانوں اورفیملی پلاننگ سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ یہ ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے کہ ہر مسلمان چار شادی کرتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اضافہ آبادی کا مسئلہ زیادہ تر شہروں میں ہے نہ کہ دیہاتوں میں۔ دیہاتوں میں کام کرنے کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بھاگ بھاگ کر شہروں میں آتے ہیں۔ اگر دیہات میں کام کرنے کے مواقع ہوں جیسا کہ مغربی ملکوں میں ہے تو شہروں کی آبادی بہت کم ہو جائے گی۔

۱۱۔ مشہور برٹش جرنلسٹ مارک تلی (Mark Tully) اور گلین رائٹ (Gillian Wright) نے ۱۷ فروری ۲۰۰۰ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو ان کی زیر ترتیب کتاب Sacred Places of India کے سلسلہ میں تھا۔ اس انٹرویو میں اسلام کے مختلف پہلو تفصیل کے ساتھ زیر بحث آئے۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ انڈین اسلام یا

‹ Previous page Next page › Contents of April 2000 All issues

Printed page