Al-Risala · May 2000 · page 50

There will be some delay in landing.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۰، صفحہ ۵۰

میں ہمارے علماء اور دانشور مسلسل یہ انکشاف کر رہے تھے کہ یہاں مسلم ملت کا وجود مٹانے کی ساز شیں ہو رہی ہیں۔ یہ ہندوستانی مسلمان، ۵۵ سالہ مسٹر عظیم ہاشم پریم جی ہیں۔ ان کے بارے میں میڈیا میں بہت سی رپورٹیں آچکی ہیں۔ نئی دہلی کے انگریزی روز نامہ ٹائمس آف انڈیا (۱۹ فروری ۲۰۰۰) میں ان کے بارے میں ایک رپورٹ چھپی ہے جس کا عنوان ہے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ دولت مند آدمی : The second richest man in the world اس رپورٹ کے کچھ الفاظ یہ ہیں__ بادشاہ، ملکہ، سلطان، عرب شیخ، سب راستہ سے ہٹ جاؤ۔ خوش آمدید، ہاشم پریم جی، دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ امیر آدمی، آدمی،ولیم گیٹ کے بعد، عظیم ہاشم پریم جی اس وقت 35.30 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ Move over, Kings, Queens, Sultans, and Oil Shaykhs. Welcome, Azim Hashim Premji, The second richest man in the world after William Gates. Premji is now worth $ 35.30 billion. عظیم ہاشم پریم جی کی کامیابی کا راز کیا ہے۔ اس کی تفصیل نئی دہلی کے پندرہ روزه انڈیا ٹوڈے (India Today) کے شمارہ ٦ مارچ ۲۰۰۰ میں دیکھی جاسکتی ہے۔ اس شمارہ کی ۸ صفحہ کی کور اسٹوری عظیم ہاشم پریم جی کی بارہ میں ہے۔ اس میں ایک مفصل انٹرویو بھی شامل ہے جس میں عظیم ہاشم پریم جی اپنا نقطہ نظر بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ زندگی میں دو چیزیں سب سے زیادہ اہم ہیں : مدبرانہ بصیرت اور اخلاقی اقدار۔

Vision is like a lighthouse which shows the way. If vision gives direction, values set boundaries. یہ سفر نامه (مشاہدات دکن) علیحدہ کتاب کی صورت میں بھی شائع کیا جارہاہے۔ زیادہ تعداد میں خریدنے کی صورت میں خصوصی رعایت تفصیل کے لئے دفتر سے خط و کتابت کریں۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2000 All issues

Printed page