Al-Risala · August 2000 · page 46

Salaam.

الرسالہ، اگست ۲۰۰۰، صفحہ ۴۶

دنیا میں ہمیشہ عسر کے ساتھ یسر موجود رہتا ہے۔ یعنی پرابلم کے ساتھ سلوشن۔ اگر کبھی مسئلہ حل نہ ہو رہا ہو تو سمجھنا چاہیے کہ ہم جو فارمولا استعمال کر رہے ہیں وہ صورت حال کے مطابق نہیں۔ ایسی حالت میں نئے فارمولے کا استعمال کرنا چاہیے۔ یہی سنت رسول ہے۔ جہاں جنگ کا فارمولا کار آمد نہ ہو رہا ہو وہاں امن کا فارمولا استعمال کرنا چاہیے۔ جہاں براہ راست مقابلہ موثر نہ ہو رہا ہو وہاں بالواسطہ مقابلہ کرنا چاہیے، وغیرہ۔ اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات خدا کے فضل سے ساری دنیا میں پہنچ رہی ہیں۔ اب یہ مطبوعات براہ راست مارکیٹ میں آگئی ہیں۔ آسٹریلیا سے لے کر امریکہ تک اکثر ملکوں کے بک سیلر انگریزی مطبوعات منگوارہے ہیں اور اپنے نظام کے تحت ان کو پھیلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ اور انٹرنیٹ کی ذریعہ مستقل طور پر اسلامی مرکز کا دعوتی پیغام عالمی سطح پر پہنچ رہا ہے۔ فالحمد لله علی ذالك۔ اطلاعات کے مطابق، لوگ ان کتابوں اور مضامین کو وقت کے اعلیٰ معیار کے مطابق پا رہے ہیں اور بڑی تعداد میں اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کے ذریعہ مسلسل طور پر دنیا بھر میں لوگوں سے دعوتی روابط جاری ہیں۔ لوگ اپنے سوالات اور تاثرات بھیجتے ہیں جن کا جواب دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر انٹرنیٹ کے ذریعہ ملے ہوئے ایک خط کا کچھ حصہ یہ ہے:

Salaam.

I have recieved an article from your organization and I thought it was most informative...it was sent by a friend.... please can you forward me more... jazakallah Faheema Khan, South Africa. ایک نئی انگریزی کتاب Islam Re-discovered کے نام سے تیار ہو چکی ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی شائع کی جائے گی۔ یہ کتاب فی الحال انگریزی زبان میں ہے۔ اس میں اسلام کی تمام بنیادی تعلیمات کو عصری اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2000 All issues

Printed page