Salaam.
الرسالہ، اگست ۲۰۰۰، صفحہ ۴۹
دینی مدارس اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب از : مولانا وحیدالدین خاں دینی مدارس کے عنوان پر ایک مفصل مقالہ تیار ہوا ہے جو ۸۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ وہ انشاء اللہ الرسالہ ماہ ستمبر ۲۰۰۰ میں اس کے خصوصی شمارہ کے طور پر شائع ہوگا۔ اسی کے ساتھ یہ مقالہ دینی مدارس کے نام سے علیحدہ کتاب کی صورت میں بھی شائع ہو رہا ہے جو ۸۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کی قیمت ۲۵ روپیہ ہے۔ زیادہ تعداد میں خریدنے کی صورت میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔
اس کتاب میں تاریخی حقائق کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ علم کی اہمیت کیا ہے۔ اسلام میں علم کو کتنا بڑا مقام دیا گیا ہے۔ ’’مدرسہ‘‘ کی تحریک نے کس طرح عظیم کارنامے انجام دئے ہیں۔ دینی مدرسے اس ملک کے لئے خطرہ نہیں، وہ ملک کے لئے ایک اثاثہ اور نعمت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مدرسے نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے ایک نعمت ہیں۔
تفصیلات کے لئے دفتر سے خط و کتابت کریں۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2000 All issues