Personally I have no problem.
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۰، صفحہ ۴۸
جگہوں پر خاموش دعوتی عمل میں مصروف ہیں۔ وہ اپنے تجربات خط اور ٹیلی فون اور فیکس اور انٹرنیٹ کے ذریعہ بھیجتے رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ان کو برابر رہنمائی دی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر بمبئی کے جناب فاروق فیصل صاحب نے وہاں کے کچھ اردو اخبارات کے منفی پروپیگنڈوں کے تراشے بھیجے جس پر انہیں مرکز سے یہ رہنمائی دی گئی: جنگل میں شیر نکلتا ہے تو کتے شور کرتے ہیں مگر شیر کتوں کے شور و غل کی پروا کئے بغیر پر اعتماد انداز میں اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ یہی رویہ آپ لوگوں کا بھی ہونا چاہئے۔ جھوٹے پروپیگنڈے سچے مشن کو کبھی نقصان نہیں پہنچاتے۔ بلکہ وہ ”رفع ذکر“ بن کر مشن کے مزید تعارف کا باعث بنتے ہیں۔
۸۔ دونئی کتابیں تیار ہوئی ہیں جو اب چھپائی کے مرحلہ میں ہیں۔ ایک، مطالعہ قرآن (صفحات ۲۷۲):- اس کتاب میں قرآنی آیات کا علمی اور تذکیری مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ قرآن کی ہر سورہ سے کچھ آیتیں منتخب طور پر لی گئی ہیں۔ اس طرح اس کتاب میں قرآن کی تمام ایک سو چودہ سورتوں کا مطالعہ شامل ہے۔ دوسری کتاب انگریزی میں ہے جس کا نام یہ ہے: Islam Rediscoverd - یعنی اسلام کی از سر نو دریافت۔ یہ کتاب در اصل ان غلط فہمیوں کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جو آج کی تعلیم یافتہ دنیا میں اور خاص طور پر مغربی دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ کتاب میں غلط فہمیوں اور پروپیگنڈوں کا براہِ راست حوالہ دئے بغیر ان کا جواب دیا گیا ہے۔ اسلام کی تعلیمات کو قرآن و سنت کی روشنی میں اس طرح واضح کیا گیا ہے کہ تمام غلط فہمیاں اپنے آپ ختم ہوتی چلی جائیں۔ پوری کتاب جدید اسلوب میں لکھی گئی ہے جس کو آج کل سائنٹفک اسلوب کہا جاتا ہے۔ اللہ کے فضل سے انٹر نیٹ اب الرسالہ مشن کو پھیلانے کا ایک مستقل ذریعہ بن چکا ہے۔ اس پر مسلسل مختلف دعوتی موضوعات پر مضامین آرہے ہیں۔ ان کو پڑھنے والے برابر اپنے تاثرات بھیج رہے ہیں۔ یہاں اس قسم کے چند نمونے درج کئے جاتے ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 2000 All issues