Personally I have no problem.
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۰، صفحہ ۴۷
کی غلط تفسیر کر کے مسلمانوں کو اس قسم کی ناجائز جنگ میں الجھا دیا ہے۔ ۴ ۷ جون ۲۰۰ کو اسٹار ٹی وی پر صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسلم پرسنل لا اور خطبہ جمعہ سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ صرف جمعہ میں چھپی ہوئی تقریر سنا دینا مسلمانوں کی اصلاح کے لئے کافی نہیں۔ مسلمانوں کی اصلاح کے لئے زیادہ گہری بنیادوں پر مسلسل عمل کرنا ہو گا اس کے بعد ہی کوئی حقیقی نتیجہ برآمد ہو سکتا ہے۔
۵ انٹیگرل ہیومنزم (Integral Humanism) کے عنوان کے تحت ایک جلسہ ہماچل بھون (نئی دہلی) میں ۸ جولائی ۲۰۰۰ کو ہوا۔ اس میں اعلی تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور انہیں کو خطاب کیا۔ ان کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ سماج کا بہتر فرد بننے کے لئے آدمی کے اندر دو صفتیں ہونی چاہئیں ۔ ایک ، ہر قیمت پر بے غرض بنے رہنا، کسی بھی انٹر سٹ کی بنا پر اخلاقی معیار سے تجاوز نہ کرنا۔ دوسرے، انسانیت کے لئے اتنی زیادہ خیر خواہی کہ آدمی دوسرے کا درد اپنے سینہ میں محسوس کرنے لگے۔
۶ محترمہ صوفیہ حیدر، بتیا (بہار) میں سرگرمی کے ساتھ دعوتی کام میں مشغول ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے بعض تجربات لکھ کر بھیجے۔ اس کے جواب میں انہیں خط کے ذریعہ یہ رہنمائی دی گئی: اس دنیا میں کسی کو بھی اپنا مستقل دشمن نہیں سمجھنا چاہئے۔ بلکہ اس ذہن کے ساتھ کام کرنا چاہئے کہ ہر شخص میرا پوٹینشیل حامی (potential friend) ہے۔ اگر بالفرض کوئی مرد یا عورت ایسی بات کہہ دے جو آپ کے دل کو ناگوار ہو تو اس کو محض وقتی سمجھ کر نظر انداز کر دینا چاہئے۔ نا خوشگوار بات کا بہترین جواب یہ ہے کہ اس سے برا اثر نہ لے کر خوشگوار انداز میں اس کا جواب دیا جائے۔
۷ خدا کے فضل سے الرسالہ مشن سے جڑے ہوئے لوگ ملک کے اندر اور ملک کے باہر اکثر
‹ Previous page Next page › Contents of October 2000 All issues