God is the same yesterday, today and forever.
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۰، صفحہ ۳۲
ہندوستان کے مسلم رہنماؤں اور جماعتوں کے قائدین سے سوالات سوال نامہ برائے اردو نیوز (جدہ)
(۱) آزادی کے ۵۳ سال گزر جانے کے بعد بھی مسلمانانِ ہند یکسو نہیں ہیں، انہیں ہمیشہ مسائل درپیش رہے ہیں، آج بھی وہ مختلف النوع مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں، آپ کے نزدیک اس کے بنیادی اسباب کیا ہیں؟ (۲) اتحادِ ملت کے لئے وقتاً فوقتاً کوششیں کی جاتی ہیں مگر خاطر خواہ نتائج برآمد کیوں نہیں ہوتے، آپ کے خیال میں اتحاد ملت کی راہ میں بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
(۳) ملت کے مشترک مسائل پر غور و خوض کر کے ان کے حل ڈھونڈنے کے لئے کیا مسلم مجلس مشاورت اور ملی کونسل کافی ہیں یا کوئی نیا پلیٹ فارم وجود میں آنا چاہئے؟
(۴) ہندوستانی مسلمانوں کو یوں تو فسادات او تعلیم وروزگار کے میدانوں میں پسماندگی جیسے مسائل ہمیشہ درپیش رہے اور آج بھی بڑی حد تک درپیش ہیں، لیکن ہمارا احساس ہے کہ فی زمانہ سب سے بڑا اور اہم مسئلہ ہندوستانی مسلمانوں کی دینی شناخت کا ہے۔ اگر آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں تو اس مسئلہ کا کیا حل ہے؟ (۵) آپ (کی جماعت یا تنظیم) کے پاس ملتِ اسلامیہ کی فلاح و بہبود اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے کیا منصوبہ ہے؟
(۶) تعلیم اور روزگار کے میدان میں کی جانے والی کوششوں کو آپ کافی سمجھتے ہیں یا کچھ مزید چاہتے ہیں؟ (۷) عالمِ اسلام کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آپ کے احساسات کیا ہیں؟
(۸) مسئلہ فلسطین حل بالخصوص شیلم اور مسجد اقصیٰ کی بازیابی کے لئے آپ کے خیال میں کیا کیا جانا چاہئے؟ (۹) حکومتِ ہند اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ (۱۰) سنا ہے نئی دہلی کے امریکی سفارت خانہ میں ایف بی آئی (فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن) نے اپنا دفتر کھول لیا ہے جس کا واحد مقصد اسلامی دہشت گردی کی روک تھام بتایا گیا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ (۱۱) کیا آپ چاہیں گے کہ مسلم ممالک اور ہندوستانی مسلمانوں کے درمیان باقاعدہ رابطہ کی کوئی شکل پیدا کی جائے اور اس چکر کو ہندوستان مسلم ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے؟
‹ Previous page Next page › Contents of November 2000 All issues