Al-Risala · February 2000 · page

ایک کتاب

الرسالہ، فروری ۲۰۰۰

ایک کتاب

راج موہن گاندھی مشہور ہندوستانی اسکالر ہیں۔ ان کی ایک کتاب ۱۹۹۹ میں پنگوئن بکس نے شائع کی ہے۔ ۴۶۰ صفحہ کی اس کتاب کا نام" انتقام اور مصالحت" (Revenge and Reconciliation) ہے۔ کتاب میں جنوبی ایشیا کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں اسلام کی تاریخ بھی شامل ہے۔

اس کتاب میں مسلم حکمرانوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ گیارہویں صدی میں مسلم حکمران اسلام کا جھنڈا لے کر ہندوستان میں داخل ہوئے۔ راستہ میں جو ملا اس کو انھوں نے قتل کر دیا، بے شمار بتوں کو توڑ ڈالا، ہیرے جواہرات کو لوٹا۔ ان کے ہاتھ سے تلوار کبھی جدا نہ ہوتی تھی (صفحہ ۶۸)۔ کتاب کتاب میں کثرت سے اس طرح کی باتیں درج کی گئی ہیں جب کہ ان کا کوئی مستند تاریخی حوالہ موجود نہیں۔ اس سلسلہ میں مصنف کی دلیل کا ایک نمونہ ملاحظہ ہو۔ وہ لکھتے ہیں کہ: ہر مسلماں رگ باطل کے لئے نشتر تھا۔ یہ بات خدا کی طرف سے اقبال نے اپنی نظم جواب شکوہ میں کہی ہے، جو کہ جنوبی ایشیا کے سب سے مشہور جدید مسلم شاعر تھے۔ خود ساختہ مذہبی فریضہ یا دعوت حق کے معاملہ میں ان کا رد عمل متشددانہ تھا، قول اور عمل دونوں اعتبار سے:

"To every vein of falsehood, every Muslim was a knife". This is God speaking in Jawab-e-Shikwa ('Reply to the Complaint'), composed by one of south Asia's most famous modern poet, Iqbal. To a presumed religious duty or the call of truth, the response, whether in deed or verse, was violent. (p. 68). مذکورہ کتاب ایک تاریخی موضوع پر لکھی گئی ہے۔ اس میں اقبال کے شعر کا حوالہ نہایت عجیب

‹ Previous page Next page › Contents of February 2000 All issues

Printed page