Besides abdomen they also have a special stomach
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۱، صفحہ ۳۹
الرساله کا حقیقی قاری وہی ہے جس زندگی میں الرسالہ اس طرح شامل ہو جائے کہ وہ اس کے لئے لوگوں سے ربط کا ذریعہ بن جائے، وہ اس کے لئے لوگوں سے تعلقات کا مرکز و محور بن گیا ہو۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو الرسالہ کے ہر قاری کو کرنا ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاس وقت ہے اور اسباب موجود ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنے علم کو بڑھائیں۔ وہ اس بات کی کوشش کریں کہ جو چیز ان کو آج معلوم نہیں ہے، کل کے دن وہ انہیں معلوم ہو جائے۔ سوال میں بہت مجبور ہوں بات یہ ہے کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی اور جہاں میری ممی شادی کروارہی ہیں وہاں تو بالکل ہی نہیں کرنا چاہتی۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی لڑکا صرف دنیا کو دکھانے کے لئے مجھ سے شادی کرلے۔ مجھے صرف زندگی گزارنی ہے۔ زندگی جینے کی ذرہ برابر بھی خواہش نہیں ہے لیکن سماج میں اکیلے ایک لڑکی کی زندگی نہیں گزار سکتی۔ اور کسی سے یہ بات کہہ نہیں سکتی اور کوئی بھی ایسا انسان نہیں ہے جس سے میں مشورہ لے سکوں۔ please آپ میری مدد کریں۔ میں اپنے جواب کا بے صبری سے انتظار کروں گی۔ (ایک مسلم خاتون) جواب شادی کے سلسلہ میں اکثر لڑکے یا لڑکیاں اپنی فرضی آرزوؤں کے تحت یہ سمجھ لیتے ہیں کہ دنیا میں ان کے لئے کوئی معیاری جوڑا موجود ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں نہ کوئی بیوی معیاری بیوی ہے اور نہ ہی کوئی شوہر معیاری شوہر۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر پسند والی شادیاں درمیان ہی میں ٹوٹ جاتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ شادی معیاری جوڑے کے حصول کا نام نہیں ہے بلکہ وہ غیر معیاری جوڑے کے ساتھ نباہ کرنے کا نام ہے۔
عورت اور مرد دونوں کے لئے زندگی فطرت کا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ ہر عورت اور ہر مرد کو چاہئے کہ وہ اس تحفہ کو خوشی کے ساتھ قبول کرے۔ وہ جینے کی طرح جئے اور جب اس کی موت آئے تو وہ اس احساس کے ساتھ مرے کہ اس نے زندگی کا فریضہ ادا کرنے میں اپنی طرف سے
‹ Previous page Next page › Contents of April 2001 All issues