Al-Risala · April 2001 · page 38

Besides abdomen they also have a special stomach

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۱، صفحہ ۳۸

گا اور اس کے اندر صحت مند فکر کا ارتقاء نہ ہو سکے گا۔

جہاں تک اصل سوال کا تعلق ہے اس کو عام تجربہ کے تحت سمجھا جا سکتا ہے۔ ایک خاندان میں چار لڑکے ہیں۔ تلاش معاش کے تحت وہ چار مختلف ملکوں میں چلے جاتے ہیں اور وہیں بس جاتے ہیں۔ اس کا فطری نتیجہ یہ ہوگا کہ چاروں کی زبانیں ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گی۔ تقریباً اسی طرح کا کچھ معاملہ حضرت آدم کی اولاد کے ساتھ پیش آیا۔ مہاجرت کے ذریعہ لوگوں کی زبانیں بدلتی رہیں یہاں تک کہ دھیرے دھیرے بہت سی زبانیں وجود میں آگئیں۔ اس موضوع پر آپ کو وہ کتابیں پڑھنی چاہئیں جو زبانوں کی تاریخ پر لکھی گئی ہیں۔ سوال آپ الرسالہ میں جہاں قرآن و حدیث کا حوالہ عربی میں پیش کرتے ہیں تو اس کا ترجمہ بھی کر دیتے ہیں لیکن کبھی کبھی ایسا نہ ہونے کی وجہ سے عربی نہ جاننے والوں کو تشنگی رہ جاتی ہے۔ جیسے ماہ اکتوبر ۲۰۰م کے رسالہ کے صفحہ ۲۶ میں سطر ۱۵-۱۶ دیکھیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ براہ کرم جہاں بھی قرآن و حدیث کا حوالہ عربی میں دیں تو عربی کا ترجمہ اردو میں ضرور لکھیں۔ (امان اللہ، سیوان)

جواب

یہ شکایت درست نہیں۔ اصل یہ ہے کہ الرسالہ محض عام قسم کا ایک ماہنامہ نہیں، وہ مکمل طور پر ایک مشن ہے اس کا مقصد پڑھنے والے کو صاحب مشن بنانا ہے، نہ کہ اس کو وقتی قسم کی ایک ذہنی تفریح فراہم کرنا۔ آپ کو چاہئے کہ الرسالہ کوآپ اپنے لئے رابطہ کا ذریعہ بنائیں۔ الرسالہ کی باتوں پر لوگوں سے مذاکرہ کریں۔ الرسالہ کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ اس طرح یہ ہونا چاہئے کہ اگر ایک قاری کو اس کا کوئی عربی لفظ یا جملہ سمجھ میں نہ آئے تو اس کو سمجھنے کے لئے وہ اپنے قریبی عالم سے ربط قائم کرے۔ اور اگر کسی قاری کو انگریزی کا کوئی لفظ یا جملہ مشکل معلوم ہو تو وہ اس کو سمجھنے کے لئے اپنے قریب کے کسی انگریزی داں سے ملے۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 2001 All issues

Printed page