Besides abdomen they also have a special stomach
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۱، صفحہ ۴۱
ایک خط
برادر محترم جناب ڈاکٹر حبیب اللہ خاں صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ امریکہ کے سفر (نومبر ۔ دسمبر ٢٠٠٠) میں آپ سے ملاقات میرے لئے تعجب خیز مسرت (pleasant surprise) جیسا ایک تجربہ تھا۔ دنیا میں ہر عورت اور مرد اپنے ذاتی معاملہ میں حساس ہوتے ہیں۔ مگر آپ اور آپ کے گھر والے ان نادر انسانوں میں سے ہیں جو دوسرے کے معاملہ میں حساس ہوں۔ جو دوسرے کے کنسرن (concern) کو اپنا کنسرن بنالیں۔ ایک روایت الفاظ کے کچھ فرق کے ساتھ حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے۔ مسلم کی روایت کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: المومنون كرجل واحد، إن اشتكى عينه اشتكى كله، وإن اشتكى رأسه اشتكى كله (ایمان والے سب کے سب ایک فرد واحد کی طرح ہیں۔ آدمی کی آنکھ اگر درد میں مبتلا ہو تو اس کا پورا وجود اس درد کو محسوس کرتا ہے۔ اور اگر اس کے سر میں درد ہو تو اس کا پورا وجود اس درد کو محسوس کرتا ہے) صحیح مسلم، كتاب البر۔
اس حدیث میں ایک مثال کے ذریعہ اہل ایمان کے اجتماعی کردار کو بتایا گیا ہے۔ یہ مثال ایک زندہ انسان کے جسم کی ہے۔ انسانی جسم بہت سے اعضاء کا مجموعہ ہوتا ہے۔ مگر یہ تمام اعضاء اپنے کل کے ساتھ اس طرح جڑے ہوئے ہوتے ہیں کہ اس کا ایک عضو اگر کوئی تکلیف محسوس کرے تو اس کا پورا وجود تکلیف کے اس احساس میں اس کا شریک ہو جاتا ہے، اس کے غم کو اپنا غم بنالیتا ہے۔ یہی معاملہ حقیقی مسلم امت کا ہے۔ جماعت کے ایک فرد کو کوئی مسئلہ پیش آئے تو پوری جماعت اس کے مسئلہ کو اپنا مسئلہ بنالیتی ہے۔ اس کو اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک وہ اپنے بھائی کے مسئلہ کو آخری طور پر حل نہ کرلے۔
امریکہ کے سفر میں آپ اور آپ کے گھر والوں سے مجھ کو جو غیر متوقع تجربہ ہوا اس سے
‹ Previous page Next page › Contents of April 2001 All issues