Al-Risala · April 2001 · page 48

Besides abdomen they also have a special stomach

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۱، صفحہ ۴۸

ويدُهُ التي يَبْطِشُ بها ورجلهُ التي بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں یمشى بها۔ جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ (بخاری کتاب الرقاق) پکڑتا ہے، اس کا پیر بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔

ایک اور حدیث میں ان عارفانِ خدا کی تعریف اس طرح کی گئی ہے:

اتقوا فراسة المؤمن فانه ينظر بنوراللہ (ترمذی ابواب التفسیر، سورۃ الحجر) مختصر یہ کہ ”فکر کی غلطی“ کے مصنف نے مذکورہ اقتباس پر جو اعتراض اٹھایا ہے وہ یقین کی حد تک تعصب اور ذاتی عناد کی بنیاد پر ہے۔ اور اگر بالفرض اس اعتراض کو درست مانا جائے تو پھر مصنف کتاب کو اپنے محبوب شاعر اقبال کے مذکورہ واقعہ پر بھی یہی رائے قائم کرنی پڑے گی۔ اس کے علاوہ ان کی کتاب بانگ درا کی دو نظموں ’شکوہ‘ اور ’جواب شکوہ‘ پر بھی وہی اعتراض عائد کرنا ہوگا۔ مذکورہ اقتباس میں خدا کو دیکھنے اور چھونے کی بات کی گئی تھی مگر ادھر تو علامہ اقبال ذات خداوندی سے براہِ راست ہمکلامی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ کیا اس طرح کی مثال غلام احمد قادیانی کی کسی کتاب میں ملتی ہے۔ مجھے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ غالباً مصنف کتاب نے ندوہ کے زعماء کے اشارے پر ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت اس فتنہ ساز کتاب کو غلط حوالوں اور بے بنیاد باتوں سے پر کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ ان زعماء نے اس کتاب کی اشاعت کے بعد اس کو نہ تو رد کیا اور نہ انہوں نے اس نے اعلانِ بر آ ت کیا۔ مصنف کی یہ روش آخرت کی جواب دہی سے عاری ہونے کو بتاتی ہے۔ (اللہ تعالیٰ مصنف پر رحم فرمائے)

آخر میں میں کہوں گا کہ ”فکر کی غلطی“ جیسی کتابیں لوگوں کے لئے ایک پرچہ امتحان ہیں۔ اس کتاب کو چھپنے کے بعد تمام علماء اور غیر علماء پر فرض تھا کہ وہ اس کی اسی طرح تحقیق کریں جس طرح میں نے اللہ کی توفیق سے کی ہے اور پھر اس تحقیق کے بعد ان پر یہ بھی فرض تھا کہ وہ اس افترا پردازی کے خلاف پریس میں بیانات شائع کریں۔

قرآن و حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب معاشرہ میں منکرات کا ارتکاب کیا جائے اور لوگ اس پر خاموش رہیں، تو ایسا معاشرہ اللہ کی رحمت سے دور کر دیا جاتا ہے۔ یہ بہت سخت بات ہے۔ ہمارے رہنماؤں میں سے شاید کوئی بھی نہیں جس کو اس کا احساس ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں فتنوں سے بچائے۔ (غلام نبی، سری نگر، کشمیر)

‹ Previous page Next page › Contents of April 2001 All issues

Printed page