Al-Risala · June 2001 · page 20

قناعت کامیابی کا راز

الرسالہ، جون ۲۰۰۱، صفحہ ۲۰

مسلم، کتاب الزکاة۔ الترمذی، کتاب الزھد۔ مسند احمد بن حنبل، وغیرہ۔ مسند احمد کے الفاظ یہ ہیں: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال قد أفلح من أسلم رزق كفافاً و قنعه الله بما أتاه (مسند احمد (۱۶۸/۲) یعنی اسی شخص نے فلاح پائی جس نے اسلام قبول کیا اور اس کو بقدر ضرورت رزق ملا اور اللہ نے اس کو اس پر قناعت دی جو اس کو اس نے دیا۔ اس حدیث کو عام طور پر انفرادی معنوں میں اور معاشی مفہوم میں لیا جاتا ہے۔ مگر وہ اس سے بہت زیادہ وسیع ہے، اس حدیث کا پورا مطلب یہ ہے کہ افراد یا قوموں کو موجودہ زمانہ میں جو کچھ ملے یا حالات کے اعتبار سے جو ان کے لئے ممکن ہو اس کو وہ خوش دلی کے ساتھ قبول کرلیں، اس پر راضی رہتے ہوئے وہ اپنا علم شروع کردیں۔ اس کا پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ ملے ہوئے کو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ یہ بھی ممکن ہے کہ جو کچھ ان کو حال میں حاصل نہیں، وہ ان کی منصوبہ بند جد و جہد کے نتیجہ میں مستقبل میں حاصل ہو جائے۔ ISLAM REDISCOVERED Discovering Islam from its Original Sources ISLAM REDISCOVERED By Maulana Wahiduddin Khan Rs. 195.00 ISBN: 81-8570-40-7 Goodword 1, Nizamuddin West Market New Delhi-110 013 Maulana Wahiduddin Khan Tel. 435 5454, 435 6666, 435 1128 Fax: 435 7333, 435 7980 e-mail: skhan@vsnl.com

‹ Previous page Next page › Contents of June 2001 All issues

Printed page