میرٹھ کا سفر
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۱، صفحہ ۱۱
میرٹھ کا سفر
میرٹھ مجھے بار بار جانے کا اتفاق ہوا ہے۔ تاہم سفر نامہ کی نسبت سے پانچ سفر قابل ذکر ہیں۔ اس حیثیت سے میرٹھ کے لئے میرا پہلا سفر جنوری ۱۹۶۸ میں ہوا۔ اس سفر کی روداد اُس زمانہ میں الجمعیۃ دہلی ۹ فروری ۱۹۶۸ میں شائع ہوئی تھی۔ میرٹھ کے لئے میرا دوسرا سفر جون ۱۹۷۹ میں ہوا۔ اس موقع پر وہاں میری چند تقریریں ہوئیں اور مختلف اہلِ علم سے ملاقاتیں ہوئیں۔ اس سفر کا ایک واقعہ اللہ اکبر (صفحہ ۹۰) میں درج ہے۔
میرٹھ کے لئے میرا تیسرا سفر جون ۱۹۸۷ میں ہوا۔ یہ سفر خاص طور پر میرٹھ کے فساد کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس سفر کی تفصیلی روداد الرسالہ نومبر ۱۹۸۸ میں چھپ چکی ہے۔ میرٹھ کا چوتھا سفر سر دھنہ کے سفر کے ذیل میں ہوا۔ اس سفر میں کچھ نئے اور انوکھے قسم کے تجربات ہوئے۔ اس سفر کی تفصیلی روداد الرسالہ نومبر ۱۹۹۶ میں خصوصی نمبر کے طور پر شائع ہوئی۔
میرٹھ کے لئے میرا پانچواں سفر ۱۰ ستمبر ۲۰۰۰ کو ہوا۔ اس پانچویں سفر کی مختصر روداد یہاں درج کی جاتی ہے۔
میرٹھ مغربی یوپی کا ایک شہر ہے، جو دہلی سے ۷۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ ابتدائی چار اسفار کی نوعیت موجودہ سفر سے مختلف تھی۔ پچھلے اسفار عام اداروں اور تنظیموں کی دعوت پر ہوئے۔ موجودہ پانچویں سفر کی خصوصیت یہ تھی کہ وہ حلقہ الرسالہ کی دعوت اور اس کے انتظام کے تحت ہوا۔
میرٹھ میں اللہ کے فضل سے الرسالہ مشن کا ایک مؤثر حلقہ بن گیا ہے۔ ان لوگوں کی مخلصانہ دعوت پر یہ سفر ہوا۔ اس سفر میں میرے ساتھ مولانا محمد عرفان قاسمی
‹ Previous page Next page › Contents of October 2001 All issues