Al-Risala · March 2002 · page 55

سوئزر لینڈ کا سفر

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۲، صفحہ ۵۵

سوئزر لینڈ کا سفر

نیوکلیئر ڈس آرمانٹ فورم (Nuclear Disarmament Forum) ایک انٹرنیشنل ادارہ ہے۔ اس کے دفاتر روس اور جرمنی اور سوئزر لینڈ میں قائم ہیں۔ اس کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل میٹنگ سوئزرلینڈ کے ایک تفریحی مقام کینڈرسٹگ (Kandersteg) میں منعقد ہوئی۔ اس میں مختلف ملکوں کے دو درجن اسکالر اور پروفیسر شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر سوئزرلینڈ کا سفر ہوا۔ ۲۵ جولائی ۲۰۰۱ کو دہی سے روانگی ہوئی اور یکم اگست کو وہاں سے واپسی ہوئی۔ اس سفر کی مختصر روداد یہاں درج کی جاتی ہے۔

اس سفر کا ایک پیشگی تجربہ ۲۰ جولائی ۲۰۰۱ کو ہوا۔ نئی دہلی میں سوئزرلینڈ کے سفارت خانہ میں ایک نو جوان ویزا لینے کے لئے آیا۔ کھڑکی کے دوسری طرف بیٹھی ہوئی خاتون نے پوچھا کہ تم کس لئے سوئزر لینڈ جانا چاہتے ہو۔ نو جوان نے نہایت اطمینان کے ساتھ انگریزی میں جواب دیا کہ __ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لئے:

To meet my girl friend.

کھڑکی کے پیچھے بیٹھی ہوئی خاتون نے اس کے جواب میں یہ نہیں کہا کہ گرل فرینڈ سے ملنے کے لئے ہم ویزا نہیں دیتے۔ بلکہ اس کی بات کو ایک معقول جواب کے طور پر لیتے ہوئے صرف یہ پوچھا کہ اس سوئس لڑکی سے تمہاری ملاقات کہاں ہوئی۔ نو جوان نے کہا کہ آسٹریلیا میں۔ اس کے بعد خاتون کلرک نے کہا کہ قاعدہ کے مطابق تم اس لڑکی کی طرف سے گارنٹی لیٹر منگواؤ پھر تم کو ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

مغربی کلچر کے مطابق، یہ ویسا ہی ایک سادہ جملہ ہے جیسے کوئی شخص کہے کہ میں اپنی بیوی سے ملنے سوئزرلینڈ جارہا ہوں۔ مغربی کلچر میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کی حیثیت عملاً میاں بیوی کی مانند ہو چکی ہے اور شراب کی حیثیت وہی ہے جو ہمارے یہاں پانی کی حیثیت ہے۔ ان برائیوں

‹ Previous page Next page › Contents of March 2002 All issues

Printed page