Al-Risala · March 2002 · page

Islam has not reduced God to a corner.

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۲

بالکل کھلا ہوا تھا۔ دہلی ائر پورٹ پر کثرت سے باوردی پولیس موجود رہتی ہے۔ مگر یہاں سارے ائر پورٹ میں پولیس کا کوئی آدمی دکھائی نہیں دیا۔ ہم کو پہنچانے والے آزادی کے ساتھ ائر پورٹ کے اندر آئے اور انہوں نے سارے مراحل کی تکمیل کی۔ جب کہ دہلی کا حال یہ ہے کہ وہاں پہنچانے والوں کو گیٹ کے باہر ہی روک دیا جاتا ہے جہاں ان کے بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں۔

نیویارک سے دہلی کا سفر دوبارہ سوئس ائر سے ہوا، جہاز اپنے ٹھیک وقت پر روانہ ہوا۔ راستہ میں بہت سے اخبارات پڑھنے کے لئے موجود تھے۔ ٹائمز آف انڈیا (۳۱ جولائی) کے پہلے صفحہ پر ایک تصویر تھی جس میں ایک ہیلی کاپٹر بہار کے علاقہ میں سیلاب سے گھیرے ہوئے لوگوں کے لئے کھانے کے پیکٹ گرارہا تھا۔ تصویر کے نیچے ایک کیپشن تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ قدیم زمانہ میں بنی اسرائیل کے اوپر آسمان سے من و سلوئ اتراتھا۔ موجودہ زمانہ میں یہ کام انسانی کارخانہ میں بنا ہوا ہیلی کاپٹر انجام دے رہا ہے۔

جہاز تقریباً ۱۲ بجے دہلی ائر پورٹ پر اتر گیا۔ ائر پورٹ کی ضروری کارروائیوں سے فارغ ہو کر باہر آئے تو رات کے ایک بج چکے تھے۔ گویا واپسی کے اس سفر کا آغاز جولائی کے مہینہ کی آخری تاریخ کو ہوا تھا اور سفر کا خاتمہ اگست کی پہلی تاریخ کو ہوا۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2002 All issues

Printed page