Islam has not reduced God to a corner.
الرسالہ، مارچ ۲۰۰۲
ٹورسٹ میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپین میں اسلام کے مطالعہ کا نیا رجحان پیدا ہوا ہے۔ چنانچہ اسپینی زبان میں اسلامی کتابوں کے ترجمے کئے جارہے ہیں اور لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ اسلام سے ان کی دلچسپی کا سبب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاص وجہ اسلام کی تعلیمات کی سادگی ہے۔ اس کی وجہ سے ہر آدمی فوراً اسلام کو سمجھ لیتا ہے۔ جب کہ دوسرے مذہبوں کی تعلیمات بہت پیچیدہ ہیں۔ دوسری بات انہوں نے یہ بتائی کہ دوسرے مذاہب کے برعکس، اسلام نے خدا کو ایک گوشہ میں نہیں ڈالا جیسا کہ دوسرے مذاہب میں کیا گیا ہے۔
Islam has not reduced God to a corner.
میں نے ان سے پوچھا کہ اسلام کے بارے میں لوگوں میں کس قسم کی غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر جہاد کے بارے میں۔ اس کی وجہ سے عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام تشدد کا مذہب ہے۔ میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں سب سے بڑا جہاد یہ ہے کہ اسلام کے بارے میں غلط فہمی کو دور کیا جائے۔ یہ کام دو طریقوں سے کیا جانا چاہئے ایک یہ کہ اسلام کو اس کی صحیح صورت میں پیش کیا جائے اور دوسرے یہ کہ مسلمان اپنی ان متشددانہ کارروائیوں کو بند کر دیں جو وہ اسلامی جہاد کے نام پر کر رہے ہیں۔
۳۰ جولائی کی شام کو دوبارہ ہم لوگ اپنے ہوٹل میں واپس آگئے ۔ رات ہوٹل میں گزاری۔ ۳۱ جولائی ۲۰۰۱ کو واپسی تھی۔ صبح کو ساڑھے سات بجے کینڈراسٹک کے ہوٹل سے روانہ ہوئے۔ یہ روڈ کے ذریعہ ڈھائی گھنٹہ کا سفر تھا۔ پورا راستہ اس طرح طے ہوا جیسے ہم لوگ ایک بہت بڑے بجے ہوئے پارک سے گزر رہے ہیں۔ سارے راستہ میں ہمیں کہیں پولیس یا فوج کی گاڑی نہیں ملی۔ سڑک کے دونوں طرف دور دور بکھرے ہوئے مکانات نظر آئے ۔ ہر مکان پھولوں اور پودوں سے گھرا ہوا دکھائی دیا۔ پورا سفر اس طرح طے ہوا جیسے کہ ہم لوگ خواب کی وادی سے گزر رہے ہوں۔ اس طرح سفر کرتے ہوئے ہم لوگ زیورک ائر پورٹ پہنچے۔ یہاں کا ائر پورٹ بھی دہلی کے ائر پورٹ سے بہت مختلف تھا۔ ایک طرف وہ نہایت خوبصورت اور منظم تھا اور دوسری طرف وہ مسافروں کے لئے
‹ Previous page Next page › Contents of March 2002 All issues