اصل سبب جہالت
الرسالہ، جون ۲۰۰۲، صفحہ ۲۸
ایک خط
برادرم محترم محمد مسیح الدین فاروقی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپ کا خط مورخہ ۳۰ مارچ ۲۰۰۲ء تحفہ کے پارسل کے ساتھ ملا، جزاکم اللہ۔ مجھے فاروقی منجن کے مقامی ڈیلر کا پتہ مطلوب تھا۔ میں نے آرڈینیزی پوسٹ کارڈ پر اپنے رفیق کار برادر ندیم احمد سنابلی سے معمولی اسداز میں ایک خط لکھوا کر بھیج دیا تھا۔ ایسا میں نے اس لیے کیا تھا کہ میری آئیڈینٹی مخفی رہے۔ مگر یہ اتقوا فراسة المومن فإنه ينظر بنور الله کا معاملہ بن گیا۔ آپ نے حیرت انگیز طور پر اس کو پہچان لیا اور تحفہ کی صورت میں مطلوب اشیاء کا ایک پارسل روانہ فرما دیا۔ اصل یہ ہے کہ بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح، مجھے بھی دانت کی شکایت تھی۔ میں پابندی کے ساتھ سفر وحضر میں مسواک کرتا رہا ہوں۔ اسی طرح ملک کے اندر اور ملک کے باہر بننے والے ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کئے ۔ مگر اس کے باوجود دانت میں وہی مسئلے پیدا ہو گئے جو عام طور پر دوسرے لوگوں کو پیش آتے ہیں، یعنی درد وغیرہ ۔
اس کے بعد میں نے آپ کے یہاں کا بنا ہوا فاروقی منجن استعمال کیا جو پچھلے سفر حیدر آباد میں آپ نے مجھے دیا تھا۔ مگر میں بروقت ان کو استعمال نہ کر سکا تھا۔ اُس کی ایک شیشی میرے پاس باقی تھی۔ اُس کو استعمال کرنے سے حیرت انگیز طور پر دانت کی تکلیف دور ہو گئی۔ اس تجربہ کی بنا پر میں نے مقامی ڈیلر کا پتہ معلوم کرنے کے لیے وہ کارڈ آپ کے دفتر کے نام بھجوایا تھا۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوا کہ آپ کے دفتر کے کارکن مجھ سے بخوبی واقف ہیں، ورنہ یہ صورت حال پیش نہ آتی۔ یہاں میں اپنا ایک اور احساس درج کرنا چاہتا ہوں۔ تقریباً تیس سال پہلے، الجمعیۃ ویکلی میں میں نے چند مضامین شائع کئے تھے۔ اُن میں میں نے لکھا تھا کہ مسلم طب، جو عام طور پر یونانی طب کے نام سے مشہور ہے، وہ امکانی طور پر مغربی طب سے بدر جہاں زیادہ فائق حیثیت رکھتی ہے۔ مغربی
‹ Previous page Next page › Contents of June 2002 All issues