Al-Risala · June 2002 · page 45

نئی دہلی، ۵ ؍اپریل ۲۰۰۲ دعا گو وحید الدین

الرسالہ، جون ۲۰۰۲، صفحہ ۴۵

ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی اور اسلام اور امن کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس سلسلہ میں ایک بات یہ کہی گئی کہ آج کی دنیا کو وائلنٹ بم کا خطرہ درپیش ہے۔ اس کا موثر جواب صرف اسپر پھول بم سے دیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ہمیں انڈیا میں اسپر پھول بم بنانے کی ایک فیکٹری قائم کرنی ہوگی۔

۲۵ اجیت پلائی (Ajith Pillai) نے آؤٹ لک کے لئے ۱۹ مارچ ۲۰۰۲ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع تھا: میجارٹی کمیونلزم اور مائناریٹی کمیونلزم میں کیا فرق ہے۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ کمیونلزم ابتدائی درجہ میں ایک فطری امر ہے۔ مگر جب وہ دوسرے کے لئے مضر بن جائے تو وہ قابل اعتراض بن جاتا ہے۔ تاہم دونوں کمیونلزم میں ایک فرق ہے۔ مائناریٹی کمیونلزم بنیادی طور پر دفاعی کمیونلزم ہے جب کہ میجارٹی کمیونلزم بنیادی طور پر جارحانہ کمیونلزم۔ ۲۶ مسٹر آفتاب عالم نے انر اسٹرنتھ (Inner Strength) کے لئے ۲۰ مارچ ۲۰۰۲ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع یہ تھا: روحانیت اسلام میں۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلامی روحانیت کوئی پراسرار چیز نہیں۔ وہ ایک شعوری عمل ہے۔ اس کا مختصر فارمولایہ ہے: Simple living, high thinking ۲۷ دینک بھاسکر کے نمائندہ شنکیل پریشری نے ۳۱ مارچ ۲۰۰۲ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اسلام کی تعلیمات سے تھا۔ وہ اخبار کا ایک مذاہب نمبر چھاپ رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں یہ انٹرویو دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ انڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کے لئے ہر قسم کے مواقع موجود ہیں، مگر شرط یہ ہے کہ ان مواقع کو حکیمانہ طور پر استعمال کیا جائے۔ حکمت استعمال سے ناواقفیت کی صورت میں خود مسلم ملک میں بھی مواقع کا استعمال ممکن نہیں۔

۲۸ تذکیر القرآن کا انگریزی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔ اب وہ اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی وہ شائع کیا جا سکے گا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2002 All issues

Printed page